جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

مگر تم صاف ہو جاتے ہو

datetime 16  جنوری‬‮  2019 |

ایک بوڑھا کسان اپنے جوان پوتے کے ساتھ پہاڑ پر رہتا تھا‘ دادا روزانہ صبح سویرے اٹھ جاتا اور کچن کی میز پر بیٹھ کر کتاب کا مطالعہ کرتا۔ ایک دن پوتے نے دادا سے سوال کیا ”دادا جی میں آپ کی طرح کتاب پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں مگر مجھے کچھ سمجھ نہیں آتا اور اگر سمجھ آ جائے تو میں کتاب بند کرنے کے فوراً بعد پڑھا ہوا بھی بھول جاتا ہوں‘ کتاب پڑھنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟“۔

دادا نے پوتے کا سوال سنا‘ مسکرایا‘ آتش دان سے کوئلے کی ٹوکری اٹھائی‘ پوتے کی طرف مڑا اور اس سے کہا ”کوئلوں سے بھری یہ ٹوکری دریا کے پاس لے جاﺅ‘ خالی کرو اور پانی سے بھری ٹوکری مجھے لا کر دو“۔ پوتے نے دادا کی ہدایت پر عمل کیا مگر گھر پہنچنے سے قبل ٹوکری سے سارا پانی بہہ گیا۔ دادا نے قہقہہ لگایااور بولا ”اگلی بار تمہیں تھوڑا جلدی آنا ہو گا“ یہ کہتے ہوئے دادا نے پوتے کو دوبارہ دریا پربھیج دیا‘ پوتا اس دفعہ تیزی سے بھاگا مگر گھر پہنچنے سے پہلے ٹوکری پھر خالی ہو گئی‘ نوجوان نے دادا سے عرض کیا ” دادا جی ٹوکری میں پانی لاناممکن نہیں‘ ‘۔ نوجوان گیا ‘ اس نے ٹوکری کی بجائے بالٹی اٹھا لی۔ دادا نے کہا مجھے پانی کی بالٹی نہیں‘ مجھے پانی کی بھری ٹوکری چاہیے‘ بس تم زیادہ محنت نہیں کر رہے‘ تیزی سے جاﺅ اور تیزی بھاگ کر واپس آﺅ ‘ پوتا پھر ٹوکری لے کر نکل گیا‘ دادا پوتے کی کوشش دیکھنے دروازے سے باہر آگیا‘ پوتا جتنی تیز بھاگ سکتا تھا وہ بھاگا‘ دریا کے پاس گیا‘ ٹوکری کو پانی میں ڈبویا اورتیزی بھاگنا شروع کر دیا‘نتیجہ اس بار بھی وہی نکلا‘وہ گھر پہنچا تو ٹوکری خالی تھی۔پوتے نے پھولی سانس کے ساتھ دادا سے عرض کیا ”دیکھا دادا جان! یہ بے سود ہے“۔ دادا نے مسکرا کر پوچھا” تمہارے خیال میں یہ بے فائدہ ہے لیکن تم ٹوکری کی طرف دیکھو“۔ نوجوان نے ٹوکری کی طرف دیکھا اور اسے پہلی بار محسوس ہوا ٹوکری کے اندر جمی کوئلے کی کالک دھل چکی ہے اور یہ اندر اور باہردونوں طرف سے صاف ہو چکی ہے ۔دادا پوتے سے مخاطب ہوا ”بیٹا جب تم کتاب پڑھتے ہو توتم کچھ سمجھو یانہ سمجھو لیکن جب تم پڑھتے ہو تو تم اندر اور باہر دونوں طرف سے صاف ہو جاتے ہو بالکل اس ٹوکری کی طرح۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…