بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کس نہایت بااثرامریکی خاتون کے عشق میں مبتلا تھے

datetime 15  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کو کون نہیں جانتا ۔ امریکی اور یورپی ممالک کی آنکھ میں کانٹے کی طرح کھٹکنے والا یہ مسلمان حکمران ڈکٹیٹر ایک قوم پرست حکمران بھی تھا مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ معمر قذافی سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس پر بری طرح فریفتہ تھے

اور ان سے اپنے عشق کا برملا اظہار کیا کرتے تھے۔ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قذافی کونڈو لیزا رائس پر اس حد تک فدا تھے کہ وہ انہیں سر عام ” میری محبوبہ سیاہ فام خاتون“ کہا کرتے تھے لیبیا کے سرکاری دورے کے دوران اس وقت کونڈو لیزا رائس نہایت مخمصے کا شکار ہو گئیں جب معمر قذافی نے بڑی ضد کرکے کونڈو لیزا رائس کو اپنے پرائیویٹ باورچی خانے میں خصوصی طور پر مدعو کیا اور وہاں کھانا کھانے سے پہلے قذافی نے کونڈولیزا کو ان کی عالمی حکمرانوں سے ہونیوالی ملاقاتوں پر مرتب کردہ ایک ویڈیو بھی دکھائی جس کے بیک گرائونڈ میوزک میں ’’بلیک فلاور ان دی وائٹ ہاؤس( سفید گھر میں سیاہ پھول)“ گانا چل رہا تھا۔2007میں ایک انٹرویو کے دوران بھی معمر قذافی نے کونڈولیزا رائس سے اپنے عشق کا برملا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’او لیزا ، لیزا، میں تم سے بہت زیادہ پیار کرتا ہوں، میں تمہاری قدر کرتا ہوں کیونکہ تم ایک سیاہ فام افریقی نسل عورت ہو۔معمر قذافی کونڈو لیزا رائس کو ’[سیاہ پھول سفید گھر میں‘‘بھی کہہ کر پکارا کرتا تھے۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…