جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک فوج کے سربراہ کے نام رسالت مآبﷺ کا پیغام ، پیغام کیوں دیا گیا اور چیف کا اِس پر کیا ردعمل تھا؟ایمان افروز واقعہ جسے پڑھ کر آپ پاک فوج پرناز کرینگے

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے صحرائوں اور سیاچن کے برف زاروں میں دادشجاعت دینے والوں کو ایک دن مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کی حفاظت کرنی ہے، یہ کوئی جذباتی بات نہیں بلکہ اس بات کی تصدیق تیس سال پہلے کے ایک واقعہ نے کر دی تھی جس کو معروف کالم نگار ہارون رشید نے اپنے کالم میں تحریر کیا ہے۔ ہارون رشید اپنے کالم’’نا تمام‘‘میں لکھتے ہیں کہ

’ تیس برس ہوتے ہیں‘ مدینہ منورہ میں مولانا علی میاں نے سرکارﷺکو خواب میں دیکھا۔ ایک سے زیادہ بار آپ ﷺ نے سوال کیا : میری حفاظت کا بندوبست کیاہے؟مولانا علی میاں نے اے کے بروہی سے رابطہ کیا۔ بھارت جاتے ہوئے‘ کراچی رکے‘ جہاں جنرل ضیاءالحق نے ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ ہارون رشید کا اپنے کالم میں کہنا تھا کہ محمود غازی مرحوم نے مجھے بتایا کہ تنہائی میسر آئی تو مولانا علی میاں کے صبر کا پیمانہ لبریز تھا۔ ٹوٹ کر روئے اور جنرل کا گریبان تھام کر کہا کہ قیامت کے دن میں آپ کا دامن گیر ہوں گا کہ سرکارﷺکا پیغام میں نے آپ کو پہنچا دیا ہے۔ جنرل بھی رویااور سعودی عرب کے لئے غالباً دو بریگیڈ بھجوائے گئے۔ مقدس مقامات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ احادیث کے مطابق صہیونی ایک دن حجاز کا قصد کریں گے۔ پاک فوج کو اللہ نے ایک کے بعد دوسرے امتحان سے گزار کر صیقل کر دیا ہے۔ بلوچستان کے صحراؤں اور سیاچن کے برف زاروں میں داد شجاعت دینے والوں کو ایک دن مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کی حفاظت کرنی ہے۔یہ اس کی تقدیر ہے اور ترکیہ والوں کی بھی، مسلم برصغیراور ترکوں کے بارے میں عالی جناب نے یہ ارشاد تب کیا تھا، جب ہندوستان میں ایک بھی مسلمان موجود تھا ۔ ترکی نام کا کوئی ملک تھا ہی نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…