منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

اتنی مٹھائی کا میں کیا کروں گا؟

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک میراثی کو خواب آیا کہ اسکا ایک کمرا مٹھائی سے بھرا پڑا ہے اور وہ اس میں سے سارے خواب میں مٹھائی کھاتا رہا ۔ صبح اٹھا تو سوچا اب اتنی مٹھائی کا میں کیا کروں گا؟ ایسے تو یہ پڑی پڑی خراب ہوجائے گی وہ مسجد میں گیا اور اعلان کروا دیا کہ آج شام کو سارے گاوں کی گامے میراثی کے گھر دعوت ہے ۔ ہر بندہ حیران تھا کہ گھر گھر سے روٹیاں مانگنے والا آج پورے گاوں کی دعوت کررہا ہے؟ گاما میراثی گھر آیا تو اسکی بیوی نے کہا ابھی ابھی مسجد میں اعلان ہوا ہے گامے میراثی کے گھر دعوتہے؟

گاما میراثی سینہ چوڑا کرکے بولا تو ہاں میں نے ہی اعلان کروایا ہے یہ جو اندر کمرا مٹھائی کا بھرا پڑا ہے اسکو کون کھائے گا؟ میں نے سوچا ویسے بھی اتنی مٹھائیمٹھائی خراب ہوجانی ہے چلو گاوں والوں کی دعوت کردیتا ہوں ساری عمر انکا کھایا ہے آج زرا اللہ نے سنی ہے تو انکو بھی کھلا دوں ۔ گامے کی بیوی نے جب تفصیل پوچھی تو اس نے اپنا خواب سنایا اسکی بیوی نے سر پکڑ لیا اور کہا جاو اندر کمرے میں جاکر دیکھو مٹھائی کہاں ہے؟ جب اس نے دیکھا تو کمرا خالی تھا ۔ بیچارا بڑا پریشان ہوا بہت سوچ بچار کے بعد بیوی کو کہا چلو کوئی گل نئی اللہ وارث اے تم ایسا کرو دریاں وغیرہ بچھا کر گاوں والوں کے بیٹھنے کا بندوبست کرو میں کچھ ارینج کرلونگاجب شام ہوئی اور گاوں والے آنا شروع ہوگئےگاما ایک تولیہ صابن اور لوٹا لیکر دروازے کے پاس کھڑا ہوگیا جو بھی آتا وہ صابن سے اسکے ہاتھ دھلواتا اور تولیہ پیش کرتا ۔ آوجی ملک صاب ہتھ دھو لوُ ،آو جی رانا صاب ہتھ دھو لوُ ، آو جی چوہدری صاب ہتھ دھو لوُ ۔۔۔ غرض کہ پورے گاوں کے ہاتھ وغیرہ اچھی طرح دھلوا کر دریوں پہ بٹھا دیا ۔ سب لوگ حیران پریشان تھے کہ لگتا ہے گامے نے کوئی VIP بندوبست کیا ہے۔ کچھ دیر بعد گاما حسب عادت ہاتھ جوڑ کرسب کے سامنے کھڑا ہوگیا چوہدری صاب، ملک صاب، رانا صاب تے سارے پنڈ والیو (میں اِینے جُوگا اِی سَاں)مطلب میری اتنی ہی حیثت تھی کہ بس ہاتھ ہی دھلوا سکتا تھا

کچھ دن پہلے ایک صاحب کو خواب آیا کہ ہمارے پاس اتنی بجلی آگئی ہے کہ ہم انڈیا کو بیچ سکتے ہیں اور پریس کانفرنس بلوا لیبعد میں احساس ہوا کہ اندر تو خالی ہے اب بجائے شرمندہ ہونے کے الٹا فرما دیاآپ نے ووٹ دیا تھا بجلی لانے کا وہ ہم لے آئے اب دوبارہ ووٹ دیں تو ہم بتائیں گے استعمال کیسے کرنی ہےاور یہ قوم بھی ایسی سیدھی سادھی ہے ہاتھ منہ دھو کر دریوں پر بیٹھے گامے کا انتظار کررہے ہیں فکر نا کرو الیکشن آرہے ہیں وہ آکر ہاتھ جوڑ کر کہہ دینگے میرے عزیز ہم وطنو ( اسی اِینے جُوگے..

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…