حضرت علیؓ سے کسی نے پوچھا ’’ جب ہماری قسمت پہلے سے لکھی ہوئی ہے تو ہمیں دعا مانگنے کی کیا ضرورت ہے؟‘‘ حضرت علی نے جواب دیا ’’ہو سکتا ہے کہ تیری قسمت میں یہی لکھا ہو کہ جب تو مانگے گا تو تجھے ملے گا‘‘
عاجزی یہ ہے کہ انسان دوسروں کے اندر ایک برائی دیکھے تو اسے اپنی دس یاد آ جائیں۔ جس نے کسی کو اکیلے میں نصیحت کی اس نے اسے سنوار دیا اور جس نے کسی کو سب کے سامنے نصحیت کی اس نے اسے مزید بگاڑ دیا