کے ایف سی کے بانی ہرنالڈ شنائیڈر 1920کی دہائی میں امریکی ریاست کنٹیکی کے بہترین سیلز مین میں شمار ہوتے تھے مگر ان میں ایک خامی تھی وہ اپنے غصے پر قابو نہیں پا سکتے تھے جس کے باعث انہیں تیس سال تک درجن بھر ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑا اور اسی وجہ سے اپنا ریسٹورنٹ بھی بند کرنا پڑا۔ 65سال کی عمر میں ہرنالڈ شنائیڈر ایک تباہ حال شخص بن چکا تھا
تاہم اس نے ہمت نہ ہاری اور اپنا تیار کردہ فرائیڈ چکن فروخت کرنے کیلئے وہ امریکہ بھر کے دورے پر نکل کھڑا ہوا ۔ اس کا تیار کردہ فرائیڈ چکن اس قدر مقبول ہوا کہ 1964میں جب وہ 74سال کی عمر کا تھا تو اس کے چکن کی فروخت کے چھ سو سے زائد فرنچائز آئوٹ لیٹ کھل چکے تھے اور اس طرح مشہور زمانہ ’’کے ایف سی‘‘کی بنیاد پڑی جس کی آج دنیا بھر میں شاخیں موجود ہیں ۔