حضرت ابن ابی عمیرہؓ نے فرمایا میں نے حضرت معاذ بن جبلؓ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے حضرت محمدﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ دو کلمے ایسے ہیں کہ ان میں سے ایک تو عرش تک پہنچ کر ہی رکتا ہے اور اس سے پہلے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور دوسرا زمین و آسمان کے درمیان خلا کو بھر دیتا ہے وہ ہیں
لاَ اِلٰہ اَلاَّ اللہُ وَاللہُ اَکبَر۔ حضرت ابن عمرؓ نے حضرت ابن ابی عمیرہؓ سے کہا کیا آپ نے خود ان کو یہ فرماتے ہوئے سنا؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔ اس پر حضرت ابن عمرؓ اتنا روئے کہ آنسوؤں سے ان کی داڑھی تر ہو گئی (انہیں اس بات کا غم تھا کہ مجھے اب تک حضورﷺ کی یہ بات معلوم کیوں نہیں تھی) پھر فرمایا ہمیں ان دونوں کلمات سے بہت تعلق اور محبت ہے۔