بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

استقبال کرنے پر روزہ توڑ دیا

datetime 5  جون‬‮  2017 |

ایک صوفی کا واقعہ ہے کہ وہ ایک لمبے سفر سے آیا اور بلخ شہر میں پہنچا، رمضان کے دن تھے، بہت لوگ اسکے استقبال کے لئے جمع ہوئے کہ اللہ کا ولی آیا ہے، جب اس نے دیکھا کہ بہت سے لوگ ہجوم کی شکل میں استقبال کے لئے آئے ہیں۔ نعرے لگانے کے لئے کھڑے ہیں اور جوش میں ہیں تو اس نے روٹی کا ٹکڑا نکالا اور کھالیا۔

ماہ رمضان کے دن تھے۔ اس فقیر کے اس عمل سے وہ سارے استقبال کے لئے آنے والے اس کو برا بھلا کہتے اور گالیاں دیتے ہوئے واپس چلے گئے اور کہنے لگے یہ کیسا اللہ کا ولی ہے جس نے روزہ ہی نہیں رکھا۔ وہ فقیر لوگوں کے اس طرز عمل سے خوش ہوگیا۔ جب گھر پہنچا کسی مرید نے پوچھا : یہ آپ نے کیوں کیا؟ انہوں نے جواب دیا۔ میں نے اسی لئے تو کیا ہے کہ لوگ مجھے برا بھلا کہیں۔ ۔ ۔ اگر وہ میرے نعرے لگاتے، استقبال کرتے۔ ۔ ۔ ہاتھ چومتے تو میرا حال خراب ہو جاتا۔ ۔ ۔ اور نفس بگڑ جاتا۔ ۔ ۔ نفس کی اماریت پلٹ آتی۔ ۔ ۔ نفس کہتا کہ تو تو اعلیٰ چیز ہوگیا۔ ۔ ۔ تیرا یہ درجہ ہے کہ سارا شہر باہر آگیا ہے۔ ۔ ۔ اس سے میری روحانیت کا ستیا ناس ہو جاتا۔ مرید نے کہا کہ یہ بات تو سمجھ آگئی لیکن ماہ رمضان میں جو روٹی کھائی اس کا کیا جواب دیں گے۔ اس نے کہا کہ میں تو مسافر تھا، مجھ پر تو روزہ فرض ہی نہیں تھا، اللہ نے مسافر کو رخصت دی ہے کہ مرضی ہے رکھ لے یا بعد میں رکھے، میں تو مسافر تھا، قرآن پر عمل کیا۔ پس یہ صوفیاء ہوتے ہیں۔ ایسے گُر ڈھونڈتے ہیں جو شریعت میں جائز ہوتے ہیں لیکن لوگ اس کو ناجائز سمجھتے ہیں اور ان اعمال کے کرنے والے کو برا بھلا کہتے ہیں، ہر کوئی اپنی سمجھ کے متعلق چلتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…