بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

” مکہ مکرمہ قانون ہی قانون ہے ۔اور مدینہ منورہ رحمت ہی رحمت ہے۔”

datetime 5  جون‬‮  2017 |

ممتاز مفتی ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ آتے ہو ئے قدرت نے مجھ سے کہا تھا کہ مدینہ منورہ مکہ شریف سے مختلف ہے۔” مکہ مکرمہ قانون ہی قانون ہے ۔اور مدینہ منورہ رحمت ہی رحمت ہے۔”قدرت نے وضا حت کی”۔میں پھر بھی نہیں سمجھااس پر قدرت نے مجھے یہ واقعہ سنایا۔

“مکہ معظمہ میں بچوں کو حرم میں داخل ہو نے کی اجازت نہیں،لیکن مسجد نبوی ﷺمیں بچے کھیلیں یا شور مچائیں تو انہیں کو ئی نہیں روکتا۔ پا کستان کا ایک فو جی افسر عمرہ کرنے کےلئے ایک ماہ کی چھٹی پر یہاں آ یا،مسجد نبوی میں اس نے دیکھا کہ بچے شور مچا رہے ہیں۔اسے بہت غصہ آ یا کہنے لگا”یہ سراسر بے ادبی ہے۔”اس نے بچوں کو ڈانٹا۔اس پر اس کے ساتھی نے جو مدینہ منورہ کی ڈسپنسری کا ڈاکٹر تھا نے اس کو منع کیا کہ بچوں کو نہ ڈا نٹے۔افسر نظم و نسق کا متوالا تھا اس نے ساتھی کی ان سنی کر دی۔رات کو اس موضوع پر دونوں میں بحث چھڑ گئی۔ڈا کٹر نے کہا حضورﷺ یہ پسند نہیں فرما تے کہ بچوں کو ڈانٹا جا ئے”اسی رات افسر نے خواب میں دیکھا ۔ حضور ﷺ خود تشریف لا ئے اور فرمایا۔”اگر آپ مسجد میں بچوں کی موجود گی پسند نہیں کر تے تو مدینہ سے چلے جائیں۔”اگلے روز پا کستان کے فوجی ہیڈ کوارٹر سے یک تار موصول ہواجس میں اس فوجی افسر کی چھٹی منسوخ کر دی گئی تھی اور اسے فوری طور پر اپنی ڈیو ٹی پر حاضر ہو نے کا حکم تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…