سیدنا عمرؓ کے دورِ خلافت میں گوشت کی قیمت میں حد درجہ اضافہ ہوگيا۔ لوگ گوشت کی گرانی کی شکايت لے کرآپ کی خدمت میں پہنچے۔ ان کی بات سننے کے بعد کہا: اگر اس کا بھاؤ چڑھ گياہے تو کم کردو۔ لوگوں نے کہا: ہم تو ضرورت مند ہیں، گوشت ہمارے پاس کہاں ہے کہ ہم اس کی قيمت کم کرديں؟ عمر رضى الله عنه نے کہا کہ دراصل میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ تم لوگ اس کا استعمال کم کردو، کیونکہ جب اس کا استعمال
کم ہوجائے گا تو اس کی قیمت بذاتِ خود کم ہوجائے گی۔ سيدنا علیؓ کے زمانہ خلافت میں مکے کے اندر کسی موقعے سے زبيب (کشمش) کی قیمت بڑھ گئی۔ لوگوں نے خط لکھ کرعلیؓ سے اس کا شکوہ کیا۔ تو انہوں نے یہ تجويز فرمائی کہ تم لوگ کشمش کے بدلے کھجور استعمال کیا کرو کیونکہ جب ايسا کروگے تو مانگ کی کمی سے کشمش کی قیمت گرجائے گی اور وہ سستی ہوجائے گی۔ اگر سستی نہ بھی ہوتو کھجور اس کا بہترين متبادل ہے۔