جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

امیتابھ بچن کی کہانی

datetime 3  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیتابھ بچن 1970 کی دہائی میں بالی ووڈ کا حصہ بنا۔ اپنے لمبے قد اور پر وقار شخصیت کے باعث بہت جلد وہ لوگوں کے دل میں گھر کر گیا۔ اس کی ایکٹنگ اور بھاری بھرکم آواز کا جادو ہر دل پر چلتا تھا۔ اس نے ابتدا میں عام آدمی کے رول کیے، ایسا غریب آدمی جو سسٹم کے خلاف بغاوت کرتا نظر آتا تھا۔ امیتابھ نے شہرت کی ان بلندیوں کو چھوا کہ ایک فرینچ ڈائریکٹر نے امیتابھ کو ’ون مین انڈسٹری‘ کے خطاب سے نوازہ۔

امیتابھ نے بہت کامیابی اور عروج دیکھے لیکن ایک زمانہ ایسا آیا جب اس کی پے در پے بہت سی فلمیں ناکام ہوئیں اور اس کا اپنا ذاتی پروڈکشن ہاؤس بھی مالی مشکلات کا شکار ہو گیا۔ایسے میں امیتابھ کا مستقبل بہت سیاہ نظر آتا تھا لیکن اس نے ہار نہیں مانی اور اپنے بڑھاپے میں بالی ووڈ میں واپسی اختیار کی۔ اس وقت امیتابھ کی عمر 72 سال ہے اور وہ مسلسل کامیابی کی سیڑھیوں پر اور اونچا چڑھتا جا رہا ہے۔ امیتابھ کی آخری فلم پیکو بہت اچھا بزنس کر رہی ہے اور امیتابھ صرف انڈیا یا پاکستان میں بے حد مقبول نہیں رہا بلکہ اس کو بین الا قوامی سطح پر شہرت مل چکی ہے۔ پوری دنیا اس کو ایک انکیڈیبل انسان کے طور پر جانتی اور پہچانتی ہے۔ اس نے کوئی بیس سال بالکل گمنامی کی زندگی دیکھی مگر اس سے اس کے حوصلے میں کبھی کوئی فرق نہیں آیا تھا۔ اس کے بعد بھی وہ مشہور پروگرام ’کون بنے گا کڑوڑ پتی؟‘ جو کہ ایک انگریزی پروگرام سے ماخوذ کیا گیا تھا، اس کا میزبان بنا اور اپنی واپسی ٹی وی میڈیم کے ذریعے ممکن بنائی۔ ایک بار پھر لوگوں کو اپنا پرستار بنایا اور آج انڈیا کا سب سے پر اثر اور مقبول ایکٹر ہے۔اس نے یہ بات بھی پوری دنیا کو واضع کر دی کہ انسان کی عمر یا بڑھاپا اس کی خوبصورتی اور ٹیلنٹ کو کبھی متاثر نہیں کر سکتے اگر انسان کا عزم جوان ہو۔ وہ آج بھی ایک پھرتیلا اور پر جوش انسان ہے اور بہت سے جوان لوگوں سے بہت بہتر زندگی گزار رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…