جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پیار ، عشق سب بیکار۔۔۔ان سے بڑا دکھ؟

datetime 3  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں نے سارے لوگوں سے لیلا مجنوں کی کہانیاں سنی ہیں اور ہر کوئی کہتا پھرتا ہے کہ جب کسی عاشق سے محبوبہ جدا ہو جائے تو دنیا ادھر سے ادھر ہو جاتی ہے اور دل درد دیتا رہتا ہے۔ میں سچ بتاؤں تو میں خود بھی اسی سوچ کا مالک تھا کہ زندگی میں ایک بار ہی محبت ہوتی ہے اور جب وہ کھو جائے تو بہت دکھ ہوتا ہے لیکن ایک دن ایک ایسا واقعہ ہوا کہ میں یہ ساری دماغی خرافات بھول گیا۔ مجھے یاد ہے کہ میں صبح صبح اپنے فون کے بجنے پر طیش میں آگیا تھا اور بیڈ ٹٹول رہا تھا کہ فون جانے کدھر مر گیا ہے۔

جیسے ہی ہاتھ لگا میں نے اٹھا کر ہیلو بولا اور آگے سے میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ ہماری ایک بہت اچھی دوست کا بے حد سنگین حادثہ ہوا تھا اور وہ اس وقت آپریشن تھیٹر میں پڑی تھی۔ اس کی ساری پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں اور اگر وہ بچ بھی جاتی تو برین ڈیڈ ہو چکا تھا اور میں بخوبی اندازہ کر سکتا تھا کہ اس کی زندگی کومے میں اور بہت بری گزرنے والی تھی۔ میں اتنا سخت پریشان ہوا مجھے یاد ہے کہ میں در حقیقت رونے لگا گیا کیونکہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس کے ساتھ کسی دن ایسا ہو جائے گا۔میں نے فون رکھا اور مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیا کروں؟ نہ تو میں جا کر اس کی اتنی بری حالت دیکھنا چاہتا تھا کیونکہ میں نے اس کو کبھی کسی ایسی حالت میں دیکھنے کا سوچا بھی نہ تھا اور ایک دم صبح قیامت ٹوٹ پڑی تھی۔ اور اگر میں نہیں جاتا تو بھی میرا دل گھٹ رہا تھا کہ اس کے ساتھ آگے کیا ہو گا۔ میں بالکل سن ہو گیا تھا اور ابھی تک بیڈ میں تھا۔ ہمارا اچھا خاصا بڑا گروپ ہوا کرتا تھا یونیورسٹی میں اور اس میں لڑکے لڑکیاں سب شامل تھے۔ وہ ہماری بہت گہری دوست تھی۔ اور ایک دن میں اس کی ایسی حالت ہو گئی تھی۔ اسی اثناء میں میرا فون ایک بار پھر بجا۔ میں پہلے سے جانتا تھا کہ میرا دل کیوں ڈوب رہا تھا، میں نے اٹھایا تو میرے دوست نے وہی بتایا جو مجھے پہلے ہی محسوس ہو چکا تھا۔ وہ بیچاری اس جہان فانی سے کوچ کر گئی

تھی اور اس کے جنازے کا بتا رہا تھا۔ یہ بہت عرصے پہلے کی بات ہے اور میری اس کی طرف کوئی لیلا مجنوں کی کہانی منسوب نہیں تھی۔ ہم بہت سے دوست بہت سالوں سے اکٹھے تھے اور میں اس لیے یہ بتا رہا ہوں کہ میں نے سب سے سنا تھا کہ جب آپ کا پیار یا عشق فیل ہو جاتا ہے تو آپ کی دنیا برباد ہو جاتی ہے لیکن میں نے خود اس واقعے سے سیکھا کہ پیار محبت رومانوی افسانوی باتیں ہیں۔

انسان کو دکھ کا مطلب بھی نہیں پتہ ہوتا، جب اس پر کسی ایسے دوست کی کوئی بری خبر آتی ہے جس کے ساتھ اس نے پورا بچپن پوری جوانی بتائی ہو، تب احساس ہوتا ہے کہ دکھ یا درد کس شے کو بولتے ہیں۔ یہ بات وہ لوگ بڑی اچھی طرح سمجھتے ہیں جنھوں نے زندگی میں جوان دوست یا بہن بھائی گنوا دیے ہوں کیونکہ ایسے میں دل پر ایک ایسا طوفان آجاتا ہے جو تھمنے کا نام نہیں لیتا۔ انسان گھنٹوں۔۔۔کئی کئی دنوں تک بیٹھ کر روتا رہتا ہے اور باقائدہ آنسوؤں سے۔

لیکن اسے خود سمجھ بھی نہیں آتی کہ ہو کیا رہا ہے۔ پیار ، محبت، احساس کو غلط جگہوں پر تلاش کرنے میں اپنا دماغ اور وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے ہے۔ انسان کو معلوم ہونا چاہیے ہے کہ پیار محبت افسانے دو دن کی بات ہے لیکن جب ہر لڑکی آ کر دل میں گھر بنا کر چلتی بنتی ہے تو آپ کو آپ کے دوست ہی سنبھالتے ہیں۔ دوستوں کی قدروقیمت کو کبھی نظر انداز مت کرو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…