وہ ٹرین کی سیٹ پر لیٹا ہوا تھا ۔ ۔ ۔ایک مسافر نے اسے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ غصے سے بولا، “تمہیں پتہ نہیں “وہ مسافر شرافت سے کھسک لیا کہ کہیں جھگڑا نہ ہو جائے ۔ ۔ ۔؟ متعدد مسافروں کے ساتھ ایسا ہی ہوا۔پھر ایک ایسا مسافر آیا جس نے اسے اٹھانے کی کوشش کی، مگر اس کا وہی جواب تھا کہ ، “تمہیں پتہ نہیں ؟ “مسافر نے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ، ” کیا پتہ نہیں ؟ “لیٹا ہوا آدمی لجاجت سے بولا، ” یہ کہ بھائی جان میں بیمار ہوں ” ۔ ۔
۔سبق1: بد معاش اس وقت تک بد معاش ہے جب تک باقی لوگ شرافت کی چادر میں چھُپے رہنے میں عافیت جانتے رہیں۔سبق 2: چالاک لوگ اس وقت تک حکمران ہیں جب تک عوام ان کی چالاکیوں کو سمجھ نہ جائیں۔سبق 3: دنیا میں وہ قومیں طاقتور سمجھی جاتی ہیں جن کی کمزوریوں کا باقی اقوام کو علم نہ ہو پائے۔