چند لوگ امام شافعی رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پوچھا اللہ تعالی کے وجود پر کوئی دلیل بیان کریں؟ امام صاحب نے پل بھر کے لیے سوچا اور ان سے فرمایا اللہ تعالی کے وجود پر دلیل کے لیے بس یہ شہتوت کا پتا ہی کافی ہے، لوگوں نے اس عجیب و غریب جواب پر تعجب کا اظہار کیا اور کہنے لگے اللہ تعالی کے وجود پر دلیل یہ شہتوت کا پتا؟ وہ کیسے؟
امام صاحب نے فرمایا: شہتوت کے پتے کا مزہ تو ایک ہی ہے مگر جب اسے ریشم کا کیڑا کھاتا ہے تو وہ ریشم نکالتا ہے جب شہد کی مکھی کھاتی ہے تو وہ شہد دیتی ہے اور جب ہرن کھاتا ہے تو وہ کستوری کی پیاری سی خوشبو دیتا ہے، پھر وہ کون سی ہستی ہے جس نے ایک ہی چیز کو مختلف رنگ اور خواص دیے ہیں؟ بیشک وہ اللہ ہی کی ذات ہے جس نے اس عظیم کائنات کو پیدا فرمایا ہے