جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

حقیقی بادشاہی

datetime 3  جون‬‮  2017 |

ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ حضرت ابراہیم ادھم رحمتہ اللہ علیہ دریا کے کنارے پر بیٹھے اپنی گدڑی سی رہے تھے اچانک وہان سے ایک وزیر کا گزر ہوا اس نے جو حضرت ابراہیم ادھم کو اس حالت میں دیکھا تو بڑی حیرت کا اظہار کیا اور کہنے لگا کہ کس قدر عظیم سلطنت کے مالک ہیں اور

فقیری کو اختیار کر رکھا ہے بادشاہ ہو کر فقیروں کی طرح گدڑی سی رہے ہیں جبکہ ادھر ان کے نہ ہونے سے سلطنت برباد ہوئی جا رہی ہے۔حضرت ابراہیم ادھم رحمتہ اللہ علیہ نے کشف کے ذریعے سے اس کے دل کو بات معلوم کر لی۔ اور اس کو اپنے قریب بلایا۔ وہ وزیر آپ کے قریب آیا تو آپ نے اس سے فرمایا تو نے اپنی سمجھ کے مطابق بات کی ہے۔ اس کے بعد آپ نے اپنی سوئی دریا میں بھینک دی اور پھر بلند آواز سے پکارا کہ میری سوئی مجھے دو۔ اچانک دریا کے اندر سے ہزاروں مچھلیاں اپنے اپنے منہ میں سونیب کی سوئی دبائے ہوئے پانی سے باہر نکلیں۔ حضرت ابراہیم ادھم رحمتہ اللہ علیہ نے پھر آواز دی ۔اے اللہ ! مجھے صرف میری سوئی چاہئے چنانچہ اسی وقت ایک دوسری مچھلی برآمد ہوئی جس کے منہ میں حضرت ابراہیم ادھم رحمتہ اللہ علیہ کی سوئی تھی آپ نے سوئی اس مچھلی سے لے لی۔اس کے بعد آپ نے اس وزیر کی طرف توجہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ بادشاہی اچھی ہے یا وہ حقیر سلطنت کی بادشاہی۔ پھر خود ہی فرمایا؛ یقیناًیہ بادشاہی حقیقی بادشاہی ہے اور سب سے اچھی ہے۔ یہ سن کر اور دیکھ کر وزیر نے معذرت کی اور اپنی راہ پر چل دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…