جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

گارے کے جھونپڑے میں رہنے والا بادشاہ

datetime 1  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیصرروم نے حالات کا جائزہ لینے کیلئے اپنا ایک آدمی مدینے بھیجا‘ وہاں پہنچ کر وہ کسی سے پوچھنے لگا ’’آپ کے شہنشاہ معظم کا محل کہاں ہے‘‘۔ مدینے کے لوگ ’’شہنشاہ‘ محل اور معظم‘‘ جیسے الفاظ سے بالکل ناآشناتھے‘ آپ یہ بتائیں کہ ملنا کس سے ہے؟ کہنے لگا‘ مسلمانوں کے بادشاہ سے۔ فرمایا ‘ ہمارے ہاں بادشاہ کوئی نہیں صرف ایک خادم ہوتا ہے جو ہمارے معاملات کا انتظام کرتا ہے‘ اس کا نام عمرؓ ہے اور وہ محل میں نہیں رہتا بلکہ گارے کے ایک جھونپڑے میں رہتا ہے

وہ اس وقت کہیں مزدوری کر رہا ہوگا۔رومی یہ سن کر بڑا ہی حیران ہوا اور آپؓ کی تلاش میں چل پڑا‘ ذرا آگے جا کر دیکھا کہ عمرؓ سر کے نیچے درہ (بعض روایات کے مطابق اینٹ) رکھ کر مٹی پہ سوئے ہوئے ہیں‘ یہ دیکھ کر کہنے لگا ’’ کیا یہ وہ عمرؓ ہے جس کی ہیبت سے دنیا کے فرماں رواؤں کی نیند اڑ چکی ہے؟‘‘کہنے لگا ’’اے عمرؓ! آپ نے انصاف کیا اور آپ کو گرم ریت پر بھی نیند آ گئی‘ ہمارے بادشاہ ظالم اور بددیانت ہیں‘ اس لئے انہیں سنگین حصاروں میں بھی نیند نہیں آتی‘‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…