جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

گاڑی آگے کر لیں

datetime 31  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجی مہربانی کر کہ آپ گاڑی کو تھوڑا پیچھے کھڑا کر دیں سکول کے سامنے پارکنگ کی اجازت نہیں ہے لیکن بھائی !مجھے بینک میں بس دو منٹ کا کام ہے میں ابھی آ جاو¿ں گی آگے رش بہت ہے‘آپکی بات ٹھیک ہے باجی!پر حالات ایسے ہیں آپ گاڑی آگے کر دیں کوئی افسر آگیا تو بہت برا منائے گا‘اچھا!بس کریں اتنی بڑی بھی کوئی قیامت نہیں آئی کہ دو منٹ گاڑی یہاں کھڑی نہیں ہو سکتی‘آمنہ یہ کہتے ہوئے بینک میں داخل ہو گئی اور سیکیورٹی گارڈ شرمندہ سا ہو کر واپس سکول کے دروازے پر چلا گیا‘بینک میں

داخل ہو کر آمنہ نے اپنی دوست صبا کو سلام کیا جو بینک میں اکاو¿نٹٹ کی حیثیت سے کام کر رہی تھی‘کیوں آمنہ بہت غصے میں لگ رہی ہو ؟خیر ہے؟صبا نے پوچھا‘یار کچھ نہیں بس ان لوگوں نے سیکیورٹی کے نام پر بد لحاظی شروع کر رکھی ہے‘سارا زور ہم شہریوں پر ہی چلتا ہے انکا دہشت گردوں نے جو کرنا ہوتا ہے کر جاتے ہیں‘اب تم ہی بتاو¿ دو منٹ سکول کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے میں کوئی مسئلہ ہے کیا حالانکہ وہ سیکیورٹی گارڈ مجھے اکثر یہاں آتا جاتا دیکھتا ہے‘ہاں!یار یہ تو سہی ہے‘اچھا خیر چھوڑو تم بتاو¿ کیا کام ہے،؟یار بس یہ چیک کیش کرانا تھا‘ایک ہفتے بعد آمنہ اپنے کمرے سے باہر آئی تو اسکی امی ٹی وی پر خبریں سن رہیں تھیں‘امی کہاں دھماکہ ہوا ہے؟آمنہ نے خبر دیکھ کر پوچھا؟بیٹا کسی سکول کے سامنے ہوا ہے ‘چار بچے جاں بحق بھی ہو گئے ہیں‘اللہ خیر کرے‘ہمارے ملک کو کیا ہو گیا ہے‘کیسے ہوا دھماکہ امی؟بیٹا کوئی سیکورٹی گارڈ سے بحث کر کے زبردستی سکول کے گیٹ کے پاس گاڑی کھڑی کر گیا اور پھر اسے دھماکے سے اڑا دیا‘سیکورٹی گارڈ بھی مر گیا‘پتہ نہیں بیٹا ان سیکورٹی گار ڈوں کو ہوش کیوں نہیں ہوتا؟کیا ضرورت ہوتی ہے سکول کے سامنے گاڑیاں کھڑی کروانے کی جبکہ حکومت نے منع بھی کر رکھا ہے‘خود بھی مرتے ہیں دوسروں کو بھی مرواتے ہیں‘امی یہ کہتے ہوئے کچن میں چلی گئیں اور آمنہ کے ذہن میں وہی الفاظ گونجنے لگے‘

باجی گاڑی ذرا سی آگے کر لیں ہمیں اجازت نہیں ہے۔شدید سردی اور شدید دھوپ میں مختلف اداروں کے آگے کھڑے یہ سیکیورٹی گارڈ اس وقت ہمارے ملک کے سنگین ترین حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔کہیں کوئی حملہ ہوتا ہے تو سب سے پہلے انکی جان جاتی ہے۔ہم نے اس کہانی کے ذریعے صرف کوشش کی ہے کہ آپ لوگ سمجھ پائیں اور اگر کہیں ایسے لوگ آپکو ہدایت دیتے ہوئے تھوڑے تلخ بھی ہو رہے ہیں تو انکو نظر انداز کر دیں۔۔۔دن کی بہترین پوسٹ پڑھنے کےلئے لائف ٹپس فیس بک پیج پر میسج بٹن پر کلک کریں۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…