پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

مشہور لوگوں کی ناکامیوں سے سبق سیکھو

datetime 30  مئی‬‮  2017 |

ہر انسان چاہے مشہور ہو یا گمنام، بڑا ہو یا چھوٹا، امیر ہو یا غریب زندگی میں اس کا واسطہ کبھی نہ کبھی ناکامی سے ضرور پڑا ہوتا ہے۔ آئیے ایسے لوگوں کی ناکامی کے بارے میں پڑھتے ہیں جنہیں آج کی دنیا میں بہت عظیم تصور کیا جاتا ہے۔ آئن سٹائن دنیا کا سب سے مشہور سائنس دان جب پیدا ہوا تو اس کا جسم بالکل کمزور سا تھا اور اس کا سر ایک عام بچے سے بہت بڑا تھا۔ جس کی تھیوریز ساری دنیا نصاب میں پڑھتی ہے، وہ بذات خود تب تک بولنا شروع نہیں ہوا تھا

جب تک وہ چار سال کی عمر کو نہیں پہنچا تھا۔ نیوٹن ایک اور مقبول ترین سائنس دان جس کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے، وہ جب سکول میں پڑھتا تھا تو اس کے تمام ٹیچر وں کا کہنا تھا کہ وہ نالائق تھا اور اس میں کوئی سپارک نہیں تھا۔ وہ کہتے تھے کہ نیوٹن بہت ذہین یا روشن مزاج لڑکا نہیں تھا۔ لائٹ بلب کا موجد بین الاقوامی شہرت کا حامل تھامس ایڈیسن جب سکول میں پڑھتا تھا تو ایک دن اپنی ماں کے پاس اپنی ایک میڈم کا نوٹ لے کر گھر واپس آیا۔ اس نوٹ میں اس کی ٹیچر نے تحریر کیا تھا کہ آپ کا لڑکا بونگا اور پاگل ہے ۔ہم اسے کچھ نہیں سکھا سکتے مہربانی کر کے اس کو گھر پر تعلیم دیں۔ اس کو صرف آپ خود ہی پڑھا سکتی ہیں۔ اس کی ماں نے اس کو یہ سب نہیں بتایا تھا بلکہ ہمیشہ اس کی حوصلہ افزائی کرتی رہی اور آج وہ دنیا کے سب سے زیادہ لیے جانے والے ناموں میں سے ایک کا حامل ہے۔ وول ورتھ جب اکیس سال کا تھا تو ایک سٹور پر کام کرنا شروع ہوا، سٹور کا مالک اس کو بہت بے وقوف سمجھتا تھا اور اسے زیادہ دیر گاہکوں سے بات نہیں کرنے دیتا تھا کیونکہ اس کو لگتا تھا کہ یہ سیل کلوز نہیں کر سکتا۔ مائیکل جورڈن جو باسکٹ بال کا بے تاج بادشاہ ہے، اس کو ہائی سکول کی باسکٹ بال ٹیم سے خارج کر دیا گیاتھا۔ والٹ ڈزنی جو دنیا کے سب سے امیر لوگوں میں سے ایک تھا، جب وہ ایک اخبار میں کام کرنا شروع ہوا تو ادھر کے ایڈیٹر نے اس کو یہ بول کر نکال دیا تھا کہ تمہاری تخلیقی صلاحیتیں بہت کمزور ہیں۔

والٹ ڈزنی جو سو کے قریب کارٹون کیریکٹر خود بناتا رہا، اگر اس کی تصور کی دنیا خالی تھی تو وہ سب کارٹون کدھر سے وجود میں آئے۔ ونسٹن چرچلوہ چھٹی جماعت میں فیل ہو گیا تھا کیونکہ وہ ٹیسٹ مکمل نہیں کر پایا تھا۔ اس نے ایک سال دوبارہ لگا کر چھٹی جماعت پاس کی تھی۔ بیس بال کا مشہور کھلاڑی بیب رتھ تیراں سو شاٹیں مس کرنے کے بعد اچھا اور کامیاب کھلاڑی بنا تھا۔ کوئی بھی عقل اور فہم اپنی گتھی میں لے کر پیدا نہیں ہوتا، کوئی کسی سے زیادہ نہیں ہوتا۔ سب برابر ہوتے ہیں اور جو محنت اور لگن جاری رکھتا ہے، ساری زندگی کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے اور کامیابی سے ہمکنار ہو جاتا ہے۔

انسان میں کبھی کچھ عام یا خاص نہیں ہوتا، جس میں جذبہ ہو وہ کوئی بڑے سے بڑا پہاڑ بھی سر کر کے ہی دم لیتا ہے۔ اور جو انسان ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ جائے اور وقت ضائع کرے، وہ پیچھے رہ جاتا ہے۔ کبھی اپنی کسی ناکامی کو سر پر سوار نہ کرو، یہ آنی جانی چیز ہے۔ آج ناکامی ہے کل کامیابی ہوگی۔ کامیابی کا گر سیکھ جاؤ، جو مرضی ہو جائے کبھی نا امید مت ہو۔ جتنا کام تم سے بن پڑتا ہے کرتے جاؤ۔ کامیابی کا گر ہے کہ بس لگے رہو، چھوڑنا نہیں۔ حالات اچھے برے ہوتے رہتے ہیں بس مایوس مت ہونا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…