ایک آدمی بار میں بیٹھا بےئر پی رہا تھا کہ ایک موٹا سا بھاری بھرکم غنڈہ اپنی ہیوی بائیک باہر پارک کر کے اندر داخل ہوا۔ بہت بھیانک آدمی تھا۔بار میں بیٹھے آدمی کے نزدیک آیا اوراس کی بےئر اٹھا کر ایک ہی گھونٹ میں ختم کر دی۔ موٹا بہت رعب والا اور بد معاش تھا اس نے بےئر پی کر بولا:
ہاں ہاں کیا کر لو گے تم؟ بیچارہ آدمی رونے لگا۔ وہ بدمعاش ہنسنے لگ گیا اور بولا کہ کیا کر رہے ہو جوان آدمی ہو کر رو رہے ہو۔ ہا ہا ہا۔۔۔بس کرو۔ میں نے کبھی اس بار میں کسی آدمی کو اپنی ایسی حرکت پر روتے نہیں دیکھا؟ وہ آدمی جس کی بےئر یہ پی گیا تھا وہ آگے سے بولا: صبح سے میرا اتنا خراب دن چل رہا ہے، آج میری زندگی کا سب سے برا دن تھا۔ پہلے میرے باس نے مجھے نوکری سے فارغ کر دیا۔ آفس سے باہر نکلا تو میری گاڑی پارکنگ میں موجودنہیں تھی۔ میں چابی لگی چھوڑ گیا تھا کوئی گدھا میری گاڑی چوری کر کے لے گیا۔میری گاڑی کی انشورنس بھی نہیں ہے۔ گاڑی سے ہاتھ دھو دیے۔ گھر پیدل چل کر آیا۔ اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ میری بیوی ساتھ والے آدمی کے ساتھ رنگ ریلیاں منا رہی تھی۔ روتے ہوئے گھر سے باہر نکلا تو میرا کتا مجھے ہی پڑ گیا۔ ہسپتال سے ٹیکے لگوا کر اپنے سارے پیسے خرچ کر کے واپس آیا تو ایک بےئر کے لیے تھوڑی سی رقم نکل آئی۔ ابھی ابھی پکا ارادہ کیا تھا کہ اس ساری ٹینشن کو آج پکاختم کر دوں گا۔ میں نے بےئر منگوائی اور اس میں زہر کی گولیاں ملائی اور ابھی پینے ہی لگا تھا کہ تم ٹپک گئے اور میری ساری بےئر بھی پی گئے۔۔اب مجھے بتاؤ کہ میں روؤں نہیں تو اور کیا کروں۔ یہ سنتے ہی موٹا نیچے گر پڑا اور اپنے برے دنوں کا اختتام کر بیٹھا۔ بدمعاشی ہمیشہ کام نہیں آتی۔