جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

قائداعظم

datetime 29  مئی‬‮  2017 |

نوجوان نوکری کے سلسلے میں قائداعظم تک پہنچا اور ان سے عرض کیا ”جناب میں بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ ہوں‘ آپ فلاں صاحب کو میری سفارش کر دیں گے تو مجھے نوکری مل جائے گی“ قائداعظم نے انکار سے پہلے نوجوان کا انٹرویو لینا شروع کر دیا‘ آپ نے اس سے پوچھا

”کیا تعلیم کے (دوران) تم سپورٹس میں حصہ لیتے رہے ہو“نوجوان نے جواب دیا ”نہیں“ قائداعظم نے پوچھا ”کیا تم ادبی سرگرمیوں میں شریک رہے“ نوجوان نے انکار میں سر ہلا دیا۔ قائداعظم نے پوچھا ”کیا تم کسی دوسری اچھی سرگرمی میں حصہ لیتے رہے“ نوجوان نے اس بار بھی انکار میں سر ہلا دیا۔ قائداعظم برا منا گئے اور انہوں نے کہا ”تم اتنی نالائقی اورسستی کے باوجود مجھ سے توقع کرتے ہو میں تمہاری سفارش کروں گا“نوجوان نے عاجزی سے جواب دیا ”جناب آپ میری سفارش کریں یا نہ کریں لیکن میں اپنے بارے میں جھوٹ نہیں بول سکتا“ نوجوان نے یہ کہا اور قائداعظم کے دفتر سے نکل گیا۔ قائداعظم نے نوجوان کو واپس بلایا اور اس سے کہا ”میں زندگی میں پہلی مرتبہ اپنا اصول توڑ کر تمہاری سفارش کروں گا لیکن تمہیں مجھ سے ایک وعدہ کرنا ہوگا“ نوجوان نے عرض کیا ”جناب آپ حکم کیجئے‘ قائداعظم نے فرمایا ”تم زندگی میں آج کی طرح ہمیشہ سچ بولو گے“۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…