حضرت عبداللہ بن عباسؓ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمانؓ نے مجھ سے فرمایا ’’میں نے خالد بن العاص بن ہشام کو مکہ معظمہ کا حاکم بنایا ہے۔ چونکہ اہل مکہ کو ان باتوں کی اطلاع ہوگئی ہے اس لیے مجھے اس بات کا اندیشہ ہے کہ لوگ ان کی مخالفت کریں گے۔
اس لیے وہ ممکن ہے کہ خانہ خدا اور حرم میں ان سے جنگ کرے گا۔ اس طرح حرم کعبہ کے امن و امان میں اس موسم حج میں خلل واقع ہو گا۔ جبکہ مسلمان دور دراز کے علاقوں سے آئیں گے۔ اس لیے میری رائے ہے کہ میں حج کے تمام انتظامات تمہارے سپرد کر دوں۔