حضرت علاء بن فضل کی والدہ کہتی ہیں حضرت عثمانؓ کے شہید ہونے کے بعد لوگوں نے ان کے خزانے کی تلاشی لی تو اس میں صندوق ملا جسے تالا لگا ہوا تھا جب لوگوں نے اسے کھولا تو اس میں ایک کاغذ ملا جس میں وصیت لکھی ہوئی تھی۔ یہ عثمان کی وصیت ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم عثمان بن عفان اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود
نہیں۔ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور حضرت محمدؐ اس کے بندے اور رسول ہیں۔ جنت حق ہے، دوزخ حق ہے اور اللہ تعالیٰ اس دن لوگوں کی قبروں سے اٹھائیں گے جس دن کے آنے میں کوئی شک نہیں ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا اسی شہادت پرعثمان زندہ رہا اسی پر مرے گا۔ اور اسی پرانشاء اللہ (قیامت کے دن) اٹھایا جائے گا۔