حضرت کثیر بن صلتؒ کہتے ہیں جس دن حضرت عثمانؓ شہید ہوئے اس دن وہ سوئے اور اٹھنے کے بعد فرمایااگر لوگ یہ نہ کہیں کہ عثمانؓ فتنہ پیدا کرنا چاہتا ہے تو میں آپ لوگوں کو ایک بات بتاؤں۔ ہم نے کہا آپ ہمیں بتا دیں ہم وہ
بات نہیں کہیں گے جس کا دوسرے لوگوں سے خطرہ ہے۔ انہوں نے فرمایا میں نے ابھی خواب میں حضورؐ کو دیکھا۔ آپؐ نے مجھ سے فرمایاتم اس جمعہ ہمارے پاس پہنچ جاؤ گے ابن سعد کی روایت میں یہ بھی ہے کہ یہی جمعہ کا دن تھا۔