حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمانؒ کہتے ہیں حضرت عثمانؓ کا باغیوں نے محاصرہ کیا ہواتھا۔ اتنے میں حضرت ابوقتادہؓ اور ایک اور صاحب ان کے ساتھ حضرت عثمانؓ کے پاس ان کے گھر گئے۔ دونوں نے حضرت عثمانؓ سے حج کی اجازت مانگی انہوں نے حج کی اجازت دے دی۔ ان دونوں نے حضرت عثمانؓ
سے پوچھا کہ اگر یہ باغی غالب آ گئے تو ہم کس کا ساتھ دیں؟حضرت عثمانؓ نے فرمایا مسلمانوں کی عام جماعت کا ساتھ دینا۔ انہوں نے پوچھا اگر یہ باغی ہی مسلمانوں کی جماعت بنالیں تو پھر کس کا ساتھ دیں؟ حضرت عثمانؓ نے کہا مسلمانوں کی عام جماعت کا ہی ساتھ دینا وہ جماعت جن کی بھی ہو۔