حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیمار ہوئے تو آپ رضی اللہ عنہ کے لئے شہد کھانا تجویز ہوا۔ بیت المال میں شہد کا ایک چھوٹا سا پیالہ تھا۔ چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ لاٹھی کا سہارا لے کر چلے اور منبر پر جلوہ افروز ہو کر لوگوں سے مخاطب ہوئے۔ لوگو! اگر تمہاری اجازت ہو تو میں شہد کا وہ پیالہ لے لوں، اگر اجازت نہیں ہے تو پھر میرے لئے حرام ہے۔ لوگوں نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو بطیب خاطر اجازت دی۔