اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جو لوگ سب سے چھوٹے ہوتے ہیں وہ اپنے بہن بھائیوں میں زیادہ مذاق کرتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سب سے بڑے بچے زیادہ سنجیدہ ہوتے ہیں جبکہ سب سے چھوٹے بچے پرمزاح ہوتے ہیں۔1783برطانوی بالغوں سے ان کی شخصیت کے بارے میں پوچھااور یہ چیز سامنے آئی کہ 46فیصد وہ لوگ جو اپنی فیملی میں سب سے چھوٹے تھے
وہ یہ سمجھتے تھے کہ وہ سب سے زیادہ مذاق کرتے ہیں ۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ سب سے بڑے بچوں میں احساس ذمہ داری زیاد ہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ زیادہ مذاق نہیں کرتے۔ یہی وجہ ہے کہ تحقیق میں 54فیصد خاندان میں سب سے بڑے افراد کایہ کہنا تھا کہ وہ زیادہ احساس ذمہ داری محسوس کرتے ہیں جبکہ سب سے چھوٹے افراد میں یہ شرح صرف31فیصد تھی ۔