ایک دن حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ایک پادری کے پاس سے گزر ہوا جو اپنی کتاب کا مطالعہ کر رہا تھا، اس کے قریب گئے اور اس سے پوچھا کیا تم اپنی کتابوں میں کچھ ہمارا ذکر بھی پاتے ہو؟ پادری نے کہا ہاں، تم لوگوں کی صفات اور اعمال کا ذکر تو پاتے ہیں
لیکن تمہارے نام نہیں پاتے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا اچھا، تم مجھے کیسا پاتے ہو؟ پادری نے کہا کہ لوہے کا سینگ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ لوہے کے سینگ سے کیا مراد ہے؟ اس نے کہا کہ سخت مزاج حاکم۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خوش ہوتے ہوئے کہا اللہ اکبر۔