حضرت ابراہیم بن ادھمؒ سے کسی شخص نے کہا ’’میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھ سے یہ جبہ ہدیہ میں قبول فرمائیں۔ ابراہیم بن ادھم نے جواب دیا ’’اگر آپ غنی اور مالدار ہیں پھر تو میں قبول کر لیتا ہوں اور اگر آپ فقیر ہیں تو میں قبول کرنے سے معذرت کرتاہوں‘‘۔ اس شخص نے کہا، ’’جی میں غنی
ہوں‘‘ ابراہیم بن ادھمؒ نے کہا ’’آپ کے پاس کتنا مال ہے؟‘‘ اس نے کہا ’’دو ہزار‘‘ ابراہیم بن ادھمؒ نے کہا ’’اگر آپ کے پاس چار ہزار ہو جائیں تو آپ کو خوشی ہو گی؟ اس نے کہا ’’جی ہاں کیوں نہیں‘‘۔ ابراہیم بن ادھم نے کہا ’’معلوم ہوا کہ آپ فقیر ہیں لہٰذا میں آپ سے ہدیہ قبول نہیں کرتا۔