کیا رابعہ بصریہؒ کے علاوہ کوئی نیک عورت نہیں گزری؟ بہت سی عارفہ، عابدہ اور عفیفہ عورتی گزری ہیں مگر رابعہ بصریہؒ کو بہت مقبولیت ملی ہے، انہیں اللہ رب العزت سے بہت محبت تھی، وفات کے بعد کسی کو خواب میں دکھائی دیں، پوچھا: اماں! آگے کیا بنا؟ کہنے لگیں:
میرے پاس منکر نکیر آئے اور کہنے لگے: من ربک، تیرا رب کون ہے؟ میں نے ان کو جواب دیا کہ اللہ رب العزت سے جا کر کہو کہ اے اللہ! تیری اٹھارہ ہزار قسم کی مخلوق ہے اور مجھ بڑھیا کو نہیں بھولا اور میرا تو تیرے سوا کوئی ہے ہی نہیں بھلا میں تجھے کیسے بھول جاؤں گی۔ سبحان اللہ۔