ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

کیا آپ جانتے ہیں کہ جب پاکستان بنا تو اپنی زندگی میں 73شیر مارنے والی چیئر مین پی سی بی شہریار خان کی والدہ اور معروف ترین شہزادی کون تھیں ؟

datetime 16  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شاید یہ حقیقت عام عوام سے چھپی ہوئی ہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ اور موجودہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی رگوں میں شاہی خون دوڑ رہا ہے ، آپ شہزادی بھوپال اور برصغیر پاک و ہند کی پہلی پائلٹ خاتون اور مایہ ناز شکاری عابدہ سلطان کے فرزند و ارجمند ہیں۔ متحدہ ہندوستان پر جب انگریز قابض تھے تو اس وقت

یہاں 563شاہی ریاستیں موجود تھیں ان میں ریاست بھوپال خوشحالی اور اہم ترین ریاستوں کے حوالے سے سرفہرست تھی۔ ریاست بھوپال کے آخری حکمران نواب حمید اللہ خان کی صاحبزادی اور ریاست کی ولی عہد شہزادی عابدہ سلطان جو 1913میں پیدا ہوئیں اور 2002میں انتقال کر گئیں غیر معمولی شخصیت کی مالکہ تھیں۔ ان کی دادی سلطان جہاں بیگم جو بھوپال کی مسلسل چوتھی اور آخری خاتون حکمران تھیں ، انھوں نے شہزادی کی تربیت بہت غیر معمولی انداز میں کی تھی۔ انگریز ہندوستان سے رخصت نہیں ہوتے اور شاہی ریاستیں پاکستان و ہندوستان میں ضم نہیں ہوتیں تو یقیناً شہزادی اپنے والد نواب حمید اللہ کے بعد پانچویں خاتون حکمران بن کر نمایاں ہوتیں۔شہزادی عابدہ سلطان پولو، کرکٹ اور ا سکواش کی بہترین کھلاڑ ی، گھوڑ ے بازی کی ماہر اور بے مثل شکاری تھیں جنھوں نے اپنی زندگی میں 73 شیر مارے۔ 1941 میں انھوں نے اْس وقت جہاز اڑ انے کی تربیت اور لائسنس لیا جب لوگ عام گاڑ ی چلانا بھی نہیں جانتے تھے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون تھیں۔ یہ بات بھی قابل فخر ہے کہ قیام پاکستان کے موقع پرعابدہ سلطان بھوپال کی انتہائی عیش و عشرت کی زندگی کو چھوڑ کر اپنے بیٹے شہریار محمد خان کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئیں تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…