پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

حضرت علی کرم اﷲ وجہہ اور انصاف

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک بار دو کنیزیں ایک لڑکے اور لڑکی میں جھگڑا کرتی ہوئی حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس آئیں۔ حضرت عمر ؓ نے فرمایا اس مقدمہ کا فیصلہ حضرت علی مرتضی ابوالحسن رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کریں گے ۔ حضرت علیؓ مسجد نبویؐ میں تشریف لائے ۔ دونوں عورت کا مدعا سنا ہر ایک کہہ رہی تھی لڑکا میرا ہے ۔ حضرت علیؓ نے قنبر سے فرمایا کہ ان عورتوں سے کہو اپنا دودھ الگ الگ شیشی میں بھریں۔

پہلے خالی شیشوں کا وزن کیا گیا تھا پھر دودھ بھری شیشیوں کا وزن کیا گیا ۔ جس عورت کا دودھ وزن تھا اس کو لڑکا دے دیا گیا اور جس کی شیشی کا دودھ ہلکا تھا اسے لڑکی دی گئی۔ اس کی توجہی حضرت علیؓ نے یہ دی کہ قرآن حکیم نے مرد کے لئے عورت سے دوگنا حصہ مقرر کیا ہے ۔ للذکر مثل حظ الانثین ۔حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کی خدمت میں دو عورتیں تشریف لائیں ۔ یہ دونوں اسلامی مستحقین میں شامل تھے۔ ایک عورت عرب تھی اور دوسری عجم تھی۔ حضرت علی نے ہر ایک عورت کو پچیس پچیس درہم دیئے ۔ عرب عورت نے کہا یا علیؓ میں عرب ہوں ۔ میں عجمی عورت پر فوقیت رکھتی ہوں ، میرا حصہ زیادہ ہونا چاہئے ۔ حضرت علیؓ نے فرمایا اسلام میں سب برابر ہیں۔ عرب و عجم کا کوئی فرق نہیں ہے۔تین آدمیوں میں سترہ اونٹوں کی تقسیم پر جھگڑا ہونے لگا کیونکہ ہر آدمی کی خواہش یہ تھی کے بغیر کاٹے ہوئے اونٹ تقسیم ہوجائیں ۔ ان اونٹوں میں ایک کا نصف حصہ تھا ۔ دوسرے کا حصہ ثلث تھا ۔ تیسرے کا نواں حصہ تھا ۔ حضرت علی کرم اﷲ وجہ کے پاس فیصلہ کے لئے آئے ۔ حضرت علی ؓ نے فیصلہ کے لے اپنی طرف سے ایک اونٹ شامل کیا ، اب اٹھارہ اونٹ ہوئے ۔ پہلے شخص کو اٹھارہ کا نصف حصہ نو اونٹ دیئے ۔ دوسرے کو اٹھارہ کا ثلث حصہ چھ اونٹ دیئے ۔

تیسرے کو اٹھارہ کا نواں حصہ دو اونٹ دیئے ۔ اسطرح سترہ اونٹ ان لوگوں کے ان کو دیئے اور اپنا شامل اونٹ واپس لئے لیا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…