حضرت ذوالنون مصری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں دریا کے کنارے وضو کر رہا تھا کہ مجھے سامنے ایک خوبصورت عورت آتی دیکھائی دی، میں اس سے بات کرنے کے قصد سے اسکی طرف چل دیا، جب اس سے مخاطب ہوا تو اسنے کہا:”میں نے تمہیں دور سے دیکھا تو خیال کیا کہ تم دیوانے ہو، جب تم قریب آئے تو میں نے سمجھا کوئی عالم ہے اور جب بالکل قریب آئے تو عارف خیال کیا۔
مگر اب مجھے معلوم ہوا کہ تم ان تینوں میں سے کچھ بھی نہیں ہو۔”حضرت ذوالنون مصری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب میں نے اس سے وجہ دریافت کی تو اس نے کہا:”عالم نا محرم پر نگاہ نہیں ڈالتے، دیوانے وضو نہیں کرتے اور اہل معرفت اللہ کے سوا کسی کو نہیں دیکھتے”یہ کہ کر وہ عورت غائب ہو گئی تو مجھے بخوبی سمجھ آگئی کہ یہ غیب سے میرے لئے ایک تنبیہہ ہے۔ –