جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

تھائی لینڈ،عوام اورپہلوان

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ایئر مارشل (ر) اصغر خان کے مطابق ایک مرتبہ میں تھائی لینڈ گیا، دیکھا کہ ہمارے سفیر بڑے دل گرفتہ اور پریشان تھے۔ میں نے وجہ پوچھی تو کہنے لگے بڑا خوفناک واقعہ ہوا، اس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ مجھے جو قصہ سنایا گیا تھا وہ سچا بھی تھا اور مزیدار بھی۔تھائی لینڈ کے شاہ اور ملکہ نے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ مقامی اخباروں میں اس دورے کا بڑا چرچا ہوا۔ شاہ کے دورہ پر فلموں وغیرہ میں فوجی دستوں کی سلامی، صدر کے باڈی گارڈز کے دستہ، جنگجو قبائلیوں اور ان کے خونخوار سرداروں اور پھر ان کے تلواروں والے رقص نظر آئے تو تھائی لوگ ہماری جنگجویانہ صلاحیتوں سے بڑے متاثر ہوئے اور پاکستان کو ایسا ملک تصور کر لیا گیا جس کے ساتھ دشمنی کی بجائے دوستی ہونی چاہئے۔سفیر نے بتایا کہ شاہ کے پاکستان سے

واپسی کے کوئی مہینہ بھر بعد مجھ سے رام سنگھ نام کا ایک معروف پاکستانی سکھ پہلوان سنگاپور سے ملنے آیا۔اس کی خواہش تھی کہ پاکستانی سفیر اس کی اور تھائی لینڈ کے رستم اعظم کی کشتی کروائے پھر پاکستان کی سرزمین کے بارے میں ان لوگوں میں جو تاثر پیدا ہوا ہے وہ اور پکا جائے گا۔ سفیر کو لگا کہ یہ بڑا اچھا پینترہ ہے اور پھر انہوں نے کشتی کے انتظامات شروع کرا دیئے۔ بادشاہ اور ملکہ بھی خصوصی مہمان بننے پر راضی ہو گئے۔ سفارتی نمائندے بھی دنگل دیکھنے آئے۔ سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ پاکستانی سفیر نے میزبان کی حیثیت سے رام سنگھ کا تعارف یہ کہہ کر کروایا کہ وہ شہ زوروں کی سرزمین پاکستان سے آیا ہے۔

مقابلہ شروع ہوا اور چشم زدن میں رام سنگھ ڈھیر ہو گیا۔ بہادروں کی سرزمین سے آنے والا یہ پہلوان کیسے اتنی جلدی چاروں شانے چت ہو گیا۔ بادشاہ اور ملکہ نے بھی تقریب کو رونق بخشی تھی چنانچہ فیصلہ ہوا کہ رام سنگھ یعنی پاکستان کو ایک اور موقع دیا جائے۔ دوسری بار مقابلہ شروع ہوا۔ تھائی پہلوان اور رام سنگھ نے ہتھ جوڑی کی اور ایک آدھ دائو پیچ آزمایا مگر رام سنگھ ایک بار پھر چت ہو گیا۔ تھائی لوگوں کے دلوں میں یہ تاثر عام ہوا کہ پاکستان کے بہادروں کی جو دھاک بٹھائی گئی تھی وہ تو سراسر غلط تھی۔

سفیر کا کہنا تھا کہ اس طرح پاکستان کی عزت داغدار ہوئی اور یہ سازش بنکاک میں بھارت کے سفیر نے کی۔ اس سفیر کو اس بات پر پریشانی تھی کہ تھائی لینڈ میں پاکستان کو بڑی شہرت ملی۔ اس نے رام سنگھ کو سنگاپور سے بلایا اور اسے سکھایا پڑھایا کہ وہ خود کو پاکستانی ظاہر کر کے ہمیں (سفارتخانے) کو بیوقوف بنائے اور ہمارا سفیر اس جال میں پھنس گیا۔ ثبوت یہ بھی ہے کہ رام سنگھ نے پہلوان ہونے کے باوجود نہ کوئی ایک دائو لگایا نہ ہاتھ دکھایا۔۔۔۔۔۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…