جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حضرت امام حسین ؓ کایہ فرمان آپ کو ضرور پڑھنا چاہئے

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت امام حسین ؑ نہایت خداترس تھے ۔ آپؑ کے کمال اخلاق کے دوست دشمن سب ہی قائل تھے ۔ آپؑ نے 25پیدل حج کئے ۔سخاوت اور شجاعت میں آپؑ اس قدر کمال بلندیوں پر تھے کہ نبی کریم ﷺ خود فرمایا کرتے تھے کہ حسینؑ میری سخاوت اور میری جرات ہے ۔آپؑ کے در سے کبھی کوئی سائل محروم واپس نہ جاتا ، آپؑ راتوں کو روٹیوں اور کھجورں کے پشتارے اپنی کمر پر اٹھاکر لے جاتے اور

اسے غریب بیوائوں اور یتیم بچوں میں تقسیم کر دیتے ۔پشتارے اٹھانے کی وجہ سے آپؑ کی پشت مبارک پر نشان بھی پڑ گئے تھے ۔ آپؑ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ “جب کسی صاحبِ ضرورت نے تمہارے سامنے سوال کے ليے ہاتھ پھیلا دیا تو گویا اس نے اپنی عزت تمہارے ہاتھ بیچ ڈالی- اب تمہارا فرض یہ ہے کہ تم اسے خالی ہاتھ واپس نہ کرو، کم سے کم اپنی ہی عزتِ نفس کا خیال کرو۔”جناب رسول کریم ﷺ کے شہزادے حضرت امام حسین کی شہادت کا واقعہ یقیناً کچھ ایسا ہی دردناک ہے مگر جس قدر صبر کی تلقین ہمیں دنیا کےاس عظیم سانحے سے ملتی ہے وہ بے نظیر ہے ۔ حضرت امام حسین ؑ کی ولادت ہجرت کے چوتھے سال تیسری شعبان کو ہوئی ۔ فاطمہ ؓ کے گھر ننھے دلارے کی خبر سن کر ہادی برحق ﷺ علی المرتضیٰؓ کے گھر تشریف لائے اور اپنے لعل کو گود میں لے کر ان کے داہنے کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہہ کر اپنی زبا ن مبارک ان کے منہ میں دی اور یوں نبیوں کے تاجدار ﷺ کا لعاب دہن ننھے حسین ؑ کی گھٹی بنا ۔ آپ کا عقیقہ پیدائش کے ساتویں دن کیا گیا ۔حضرت امام حسینؑ کی پرورش ایسے ماحول میں ہوئی کہ سن کر ہی رشک آتا ہے ۔ خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ، شیر خدا حضرت علی ابن ابی طالب ،

جگر گوشہ رسول ﷺ سیّدہ فاطمة الزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپ کے اساتذہ تھے ۔ ایک طرف پیغمبرِ اسلام حضور نبی کریم ﷺ جن کی زندگی کا مقصد ہی اخلاق انسانی کی تکمیل تھی اور دوسری طرف حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالبؓ جو اپنے عمل سے خدا کی مرضی کے خریدار بن چکے تھے تیسری طرف حضرت فاطمہ زہراؓ جو خواتین کے طبقہ میں پیغمبر کی رسالت کو عملی طور پر پہنچانے کے لیے ہی قدرت کی طرف سے پیدا ہوئی تھیں

، ایسے خوبصورت اور نورانی ماحول میں حسین کی پرورش ہوئی۔ نبی اکرم ﷺ حضرت امام حسین ؑ کے ساتھ بے انتہا محبت رکھتے تھے ۔ نانا کے لاڈ اور پیار سے پلے حضرت امام حسین ؑ اپنے نانا کے کاندھوں پر سوار ہو جاتے ، کبھی نبی کریم ﷺ حضرت امام حسین کو سینہ پر سوار کرتےکبھی ایسا بھی ہوتا کہ حسین ؑنماز کی حالت میں اپنے نانا کے کاندھوں پر سوار ہو جاتے اور آپ ﷺ ان کی وجہ سے اپنا سجدہ طویل کر دیتے ۔

ایک بار جب حسین ؑ حالت نماز میں حضور ﷺ کے کاندھے پر سوار ہوئے اور حضور ﷺ نے سجدہ طویل کر دیا ، تو نماز سے فارغ ہو کر حضور ﷺ نے اپنے صحابہ کرام سے مخا طب ہو کر فرمایا کہ ’’دیکھو یہ حسین ہے اسے خوب پہچان لو اور اس کی فضیلت کو یاد رکھو‘‘۔حضرت امام حسین ؑ نہایت خداترس تھے ۔ آپ کے کمال اخلاق کے دوست دشمن سب ہی قائل تھے ۔ آپ نے 25پیدل حج کئے ۔سخاوت اور شجاعت میں آپ اس قدر کمال بلندیوں پر تھے

کہ نبی کریم ﷺ خود فرمایا کرتے تھے کہ حسین میری سخاوت اور میری جرات ہے ۔آپ کے در سے کبھی کوئی سائل محروم واپس نہ جاتا ، آپ راتوں کو روٹیوں اور کھجورں کے پشتارے اپنی کمر پر اٹھاکر لے جاتے اور اسے غریب بیوائوں اور یتیم بچوں میں تقسیم کر دیتے ۔پشتارے اٹھانے کی وجہ سے آپ کی پشت مبارک پر نشان بھی پڑ گئے تھے ۔ آپ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ “جب کسی صاحبِ ضرورت نے تمہارے سامنے سوال کے ليے ہاتھ پھیلا دیا

تو گویا اس نے اپنی عزت تمہارے ہاتھ بیچ ڈالی- اب تمہارا فرض یہ ہے کہ تم اسے خالی ہاتھ واپس نہ کرو، کم سے کم اپنی ہی عزتِ نفس کا خیال کرو۔”

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…