بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ملازمت چاہیے تو بتاؤ کام کیا کر سکتے ہو؟

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) برلن کے دفتر روزگار میں نوکریوں کے متلاشی مہاجرین امید اور بے یقینی کی مشترکہ کیفیت کے ساتھ انٹرویو دینے کے لیے بیٹھے ہوئے تھے۔ زیادہ تر کے پاس پیشہ ورانہ صلاحیتیں ثابت کرنے کے لیے کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہیں۔برلن کی ایک عمارت کے باہر تارکین وطن کا رش اس قدر زیادہ تھا کہ پیدل چلنے والوں کو راستہ فراہم کرنے کے لیے بھی پولیس کو کام کرنا پڑا۔ ان بیتاب لوگوں کو چھوٹے چھوٹے گروپوں کی صورت میں اندر جانے دیا جا رہا تھا۔ یہ لوگ کسی فلمی ستارے کو دیکھنے کے لیے جمع نہیں تھے، بلکہ دفتر روزگار میں نوکری کی تلاش میں پہچنے تھے۔ برلن کی روزگار کی ایجنسی سے وابستہ آندرے ہانشکے کا کہنا تھا کہ برلن میں منعقد ہونے والی یہ ’جاب فیئر‘ یا ملازمتوں کے حصول کے لیے نمائش، جرمنی میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی نمائش ہےجو خاص طور پر صرف پناہ گزینوں کے لیے لگائی گئی ہے۔اب تک یہاں چار ہزار سے زائد تارکین روزگار حاصل کرنے کی خواہش میں رجسٹریش کروا چکے ہیں۔ انتظامیہ کا خیال ہے کہ آئندہ دنوں میں ہزاروں مزید افراد بھی نوکری ملنے کی امید میں جاب فیئر کا رخ کریں گے۔ اب تک جن پناہ گزین یہاں رجسٹریشن کے لیے آ چکے ہیں، ان میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق شام، عراق، افغانستان اور پاکستان جیسے ممالک سے ہے۔اس مارکیٹ میں مختلف کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کی جانب سے 211 اسٹال لگائے گئے ہیں جہاں مہاجرین کو بنیادی ضروری معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ تارکین وطن یہاں ملازمت حاصل کرنے کے لیے رابطے قائم کر سکتے ہیں۔ ان کمپنیوں میں بائر اور واٹن فال جیسی بڑی کمپنیوں کے علاوہ کئی علاقائی صنعتوں نے بھی حصہ لیا۔ اس دوران کُل ایک ہزار سے زائد نوکریوں کے لیے درخواستیں موصول کی گئیں۔‎

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…