بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

اچھے اور بہترین دوست کی عادتوں میں فرق

datetime 24  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

*اچھے دوست ہماری بری عادات کو نظر انداز کردیتے ہیں جبکہ بہترین دوست ہمیں انہی عادات سے آگاہ کرتے ہیں یہاں تک کہ ہم خود بھی ان عادات کے بارے میں جانتے ہیں۔
*اچھے دوست ہمیں ان چیزوں سے دور رکھتے ہیں جو ہمیں پریشان کرتی ہوں لیکن بہترین دوست انہیں چیزوں کے ذریعے ہمیں صبح سے شام تک تنگ کرتے رہتے ہیں۔
*اچھا دوست سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے آپ کو آدھی رات کو فون کرے گا جبکہ آپ کا بہترین دوست اسی وقت آپ کو ملنے اور سرپرائز دینے کے لیے آپ کے پاس موجود ہوگا۔
*آپ اچھے دوست کے سامنے صرف ہنس سکتے ہیں لیکن آپ اپنے سب سے اچھے دوست کے سامنے ہی بچوں کی مانند رو بھی سکتے ہیں۔
*اچھے دوست ہمیشہ آپ کی فون کی اسپیڈ ڈائل کی فہرست میں ہوتے ہیں جبکہ سب سے اچھے دوست ان لوگوں کی فہرست میں جنہیں آپ نے سب سے آخر میں کال کی ہوتی ہے۔
*اچھا دوست آپ کو اس وقت مدد کی پیشکش کرے گا جب آپ کو ضرورت ہوگی لیکن سب سے اچھا دوست سیدھا آگے بڑھے گا اور آپ کی مدد کر گزرے گا۔
*آپ اپنے اچھے دوست سے بمشکل ہی کبھی لڑتے ہیں لیکن آپ اپنے سب سے اچھے دوست سے سب سے زیادہ لڑتے ہیں اور وہ بھی خطرناک حد تک۔
*جب آپ کسی بحران کا شکار ہوتے ہیں تو اچھا دوست آپ کو صرف مدد اور یقین دہانیوں سے بھرپور ٹیکسٹ میسج کرتا ہے جبکہ سب سے اچھا دوست آپ کو کال کرے گا اور گھنٹوں آپ سے بات کرے گا۔
*اچھے دوست آپ کی فیس بک پر شئیر کی گئی تمام تصاویر کو لائیک کرتے ہیں لیکن سب سے اچھے دوست خود ان تصاویر میں موجود ہوتے ہیں۔
*اچھا دوست اگر مصروف ہونے کے باعث آپ کی کال ریسیو نہیں کرے گا تو دس منٹ میں آپ کو خود کال کرے گا۔ لیکن سب سے اچھا دوست چاہے کچھ بھی ہو سب کچھ درمیان میں ہی چھوڑ کر آپ کی مدد کو پہنچ جائے گا‘ چاہے آپ کہیں بھی ہوں۔
*اچھے دوست چیٹنگ پر بات کرنے کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوتے ہیں لیکن پھر بھی آپ اپنے سب سے اچھے دوست کو صبح 4 بجے فون کرتے ہیں اور سورج کے نکلنے تک اس سے بات کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…