پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

معروف ٹک ٹاکر غیرت کے نام پر قتل

datetime 28  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نور پور تھل(این این آئی)ضلع خوشاب کی تحصیل نور پور تھل میں غیرت کے نام پر قتل کی ایک افسوسناک واردات میں معروف ٹک ٹاکر اقرا، جو سوشل میڈیا پر تھل کی شہزادی کے نام سے جانی جاتی تھیں، کو ان کے ہی گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی مقتولہ کے قریبی رشتہ دار کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کو اس کے کزن نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔

ملزم جو مقتولہ کو ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے سے روکتا تھا، نے طیش میں آ کر اقرا کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ڈی پی او کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور تھانہ نور پور تھل میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوں کو سامنے لایا جا سکے۔یاد رہے کہ اقرا عرف تھل کی شہزادی سوشل میڈیا پر خاصی مقبول تھیں اور مقامی سطح پر ایک معروف ٹک ٹاکر کے طور پر جانی جاتی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…