جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کی محبوب ترین بلا لوچ نیس مونسٹر

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیکن یہ ایسی بلا نہیں ہے جس سے ملاح اور ساحلی علاقوں میں رہنے والے خوف محسو س کریں بلکہ وہ اس کا ذکر نہایت احترام سے کرتے ہیں اور وہ اس سے کوئی خطرہ محسوس نہیں کرتے۔ کیونکہ ان کے خیال میں یہ دنیا کی پرامن ترین اور شرمیلی بلا ہے جو پانی میں کسی کو نقصان پہنچائے بغیر رہتی ہے اور صرف کبھی کبھار ہی سطح آب پر آتی اور باہر کی دنیا کو اپنا جلوہ دکھاتی ہے۔ یہ بلا صرف انسانوں ہی سے نہیں بلکہ سمندری مخلوقات سے بھی الگ تھلگ رہنے کو ترجیح دیتی ہے۔
جن لوگوں نے لوچ نیس مونسٹر کو دیکھا ہے‘ وہ بتاتے ہیں کہ اس کی شکل ایک قوی الجثہ سانپ کی سی ہے اور اس کی لمبائی پچاس فٹ سے بھی زیادہ ہے۔ اس کا جسم تیس فٹ سے زیادہ چوڑا ہے اور جب یہ پانی میں ظاہر ہوتا ہے تو ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے پانی میں سے کوئی چٹان اپنا سر ابھار رہی ہے۔ جبکہ اس کے جسم کی نسبت اس کے ہاتھ بہت چھوٹے چھوٹے اور نازک ہیں۔ اس کی گردن چار سے سات فٹ لمبی ہے اور ہاتھی کی سونڈ جیسی مضبوط معلوم ہوتی ہے۔ اس کے جسم پر چھوٹے چھوٹے پر بھی ہیں جن میں سے دو تو اس کے بازوؤں کے قریب واقع ہیں جبکہ ایک اس کے پشت پر ہے اور باقی دونوں سے نسبتاً بڑا ہے۔ لیکن یہ پر اسے اڑنے میں مدد دینے کے لیے نہیں ہیں بلکہ یہ اونٹ کے کوہان کی صورت میں ہیں۔ اس کو دیکھنے والوں نے اس کا سراپا کھینچنے میں اپنے تخیل سے بھی کام لیاہوگا اور اس کے حوالے سے کئی طرح کی مبالغہ آمیز بیانات بھی ملتے ہیں لیکن ان بیانات میں ایک بات پھر بھی مشترک ہے کہ اس کی جلد گھونگھے جیسی لہر دار ہے اور اس کی رنگت چاندی جیسی چمکتی ہوئی سیاہ ہے۔

BigNessieSmall
لوچ نیس مونسٹر کے بارے میں مختلف روایات پائی جاتی ہیں جن میں سے سب سے زیادہ اس کی عمر کے بارے میں ہیں۔ اسے ہزاروں سال پرانا بتایا جاتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ ایک سے زیادہ ہوں اور کبھی ایک ساتھ سطح آب پر نمودار نہیں ہوئے۔ کیونکہ عام طور پر یہ اکیلا ہی پانی کی سطح پر نظر آیا ہے جبکہ یہ پانی کی سطح پر اپنی معمولی سی جھلک دکھا کر اور یہ جاننے کے بعد کہ وہاں کوئی اور بھی موجود ہے‘ فوراً ہی پانی میں ڈبکی مارلیتا ہے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ تنہائی پسند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…