ہفتہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2026 

دنیا کے پانچ امیر ترین کرکٹرز

datetime 19  جنوری‬‮  2019 |

دولت انسان کے رہن سہن اور زندگی پر بے شمار اثرات مرتب کر تی ہے‘ محنت کے ساتھ اپنے شعبہ میں آگے بڑھنے والے شہرت کے ساتھ ساتھ دولت کے انبار بھی لگاتے چلے جاتے ہیں۔کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو فٹبال کے بعد دنیا میں دیکھا جانے والے دوسرا بڑا کھیل ہے۔ براعظم امریکا کے علاوہ اس کھیل کو تمام دنیا میں بے انتہاء پسند کیا جاتا ہے۔

بے شک کرکٹ جذبا ت اور سنسنی خیزی کا نام ہے جس میں کھلاڑیوں سے زیادہ تماشائی محو ہوتے ہیں پانچ دہائی قبل کھلاڑی شوقیہ کھیلا کرتے تھے اور اس کھیل میں پیسہ شامل نہ تھا۔ پاکستان میں کئی سپراسٹار سائیکل پر فرسٹ کلاس اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے آیا کرتے تھے لیکن ون ڈے کرکٹ کے اجراء اورحال ہی میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے علاوہ پریمیئر لیگ کرکٹ نے کھلاڑیوں کیلئے نوٹوں کی بوریاں کھو لدی ہیں اور پیشہ ور کھلاڑی شہرت کے ساتھ ساتھ لاکھوں کروڑوں بھی کماتے بھی ہیں بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ نام بھی بکتے ہیں۔ کوئی کھلاڑی کی کمپنی کا بلا استعمال کرے تو اسے پیسے ملتے ہیں۔ کٹ پر محض لوگو لگائے تو لاکھوں ڈالر اس کے اکاؤنٹ میں جمع ہو جاتے ہیں اب تو آئی پی ایل جیسی کرکٹ نے کرکٹرز کو مالامال کردیا ہے۔ یہاں ان پانچ کھلاڑیوں کے حوالے سے کچھ اعداد و شمار حاضر خدمت ہیں جو ان کے اثاثوں کی مالیت سے متعلق ہے اسی بناء پر انہیں دنیا کے امیر ترین کھلاڑی کہا جاتا ہے۔
1 سچن ٹنڈولکر
0,,17129222_303,00
لٹل ماسٹر کے نام سے جانے جانے والے ہندوستانی کرکٹ کے بے تاج بادشاہ اور دنیائے کرکٹ کے مانے ہوئے کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے جہاں میں اگر شہرت کمائی ہے تو اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے113 ملین امریکی ڈالر مالیت کے اثاثے بھی بنائے ہیں اور اتنی رقم کے مالک ہونے کی بناء پر انہیں کرکٹ کا نمبر ایک امیر کھلاڑی کہا جاتا ہے۔ وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچز میں پچاس سے زائد سنچریاں بنائی ہیں۔

2 رکی پونٹنگ
ricky-ponting-announces-retirement-international-20121128-202221-565
آسٹریلیا کے سابق کپتان اورمعروف کرکٹررکی پونٹنگ نے65 ملین امریکی ڈالر کمائے اور دنیا کے پانچ امیر کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر فائز ہوئے ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ خود انہوں نے165ٹیسٹ میچزمیں13345رنز بنائے اور بطور کپتان سب سے زیادہ فتوحات سمیٹیںیکم دسمبر 2006ء کو انہیں گزشتہ پچاس برس کا بہترین بلے باز قرار دیا گیا یہ ریٹنگ اوسط بلے بازی کی بناء پر کی گئی تھی۔

3 ساروگنگولی
download

امیر کرکٹرز کی فہرست میں تیسرے نمبرپر بھارتی کپتان سارو گنگولی کا نام آتا ہے۔ جنہوں نے55.5ملین ڈالر کمائے ‘وہ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے جبکہ دائیں ہاتھ سے میڈیم پیس باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے تھے۔ و ہ انڈیا کے سب سے کامیاب کپتا ن ہیں انہوں نے بطور کپتان49ٹیسٹ میچز میں21میں کامیابی پائی اور 2003ء کے ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلا تھا۔

4مہندرا سنگھ دھونی

news-1413356031-8954
ایک ایسا کھلاڑی جسے انڈین کرکٹ ٹیم میں آنے پر بے پناہ تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔نقادوں کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپر کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کر نے والے دھونی نہ تو اچھے وکٹ کیپر ثابت ہوں گے اور نہ ہی اچھے بیٹسمین مگر آج دھونی بھارتی ٹیم کے ہونہار کھلاڑی اور کامیاب ترین کپتان ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران اب تک 51 ملین ڈالر کمائے ہیں اور ابھی تک کما رہے ہیں 2012ء میں انہوں نے 3.5 ملین ڈالر تو محض تنخواہ وصول کی تھی وہ انڈیا سیمنٹ ٹیم کے کپتان بھی ہیں2013ء میں سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے کھلاڑیوں میں وہ15ویں نمبرپر ہیں۔

5عمران خان

269440-ImranKhanPhotoFile-1404840584-715-640x480
بڑی سیاسی جماعت کے قائد اور سابق کپتان عمران خان نے2013ء تک کرکٹ سے50ملین امریکی ڈالر کمائے انہوں نے میانوالی میں نمل کالج بنایا جبکہ لاہور میں شوکت خانم کینسر ہسپتال جیسے بڑے ادارے کے بانی بھی ہیں۔ 20سالہ کیرئیر میں عمران خان نے جو عزت اور شہرت دلوائی بطور کپتان ورلڈ کپ جیتا اور آج کل کے تبصرہ نگار کی حیثیت یا کسی چینل کے بطور ماہر انہیں خدمات کے بدلے بھاری معاوضہ وصو ل کرتے ہیں امارات کے اعتبار سے وہ دنیا کے پانچویں امیر کھلاڑی ہیں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…