سعودی شہریوں نے 2017 میں وزن گھٹانے کیلئےکتنے سو ملین ڈالر کی ادویہ کی مد میں اڑا دیئے
ڈبلن(آئی این پی ) سعودی شہریوں نے 2017کے دوران وزن گھٹانے کیلئے 957ملین ڈالر کی ادویہ خریدیں۔آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں جاری کردہ مارکیٹنگ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریسرچ اینڈ مارکیٹس کمپنی نے رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ 2023تک وزن گھٹانے والی ادویہ کی سعودی مارکیٹ 1.5ارب ڈالر تک پہنچ جائیگی۔