ڈالر ایک بار پھر سستا ہوگیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ڈالر ایک بار پھر سستا ہوگیا ۔رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روزکے آغاز ہواتو انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے سستا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 219.86روہے سے کم ہوکر 219.50روپے کا ہوگیا۔ خیال رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 219 روپے کا ہوگیا تھا۔