اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ کرپٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ پاک افواج پر سیاست کھیلتی رہی،میموگیٹ سے لے کر ڈان لیکس تک کرپٹ لیڈرشپ کی فوج مخالفت کی ایک تاریخ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ
نہایت احترام سے ہماری قیادت کی ٹویٹس اور فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کے ذریعے واضح طور پر عمران خان کے بیان کی وضاحت کی گئی،عمران خان نے بیان میں آرمی چیف کا حوالہ اس لئے دیا کیونکہ کرپٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ پاک افواج پر سیاست کھیلتی رہی۔ انہوں نے کہاکہ میموگیٹ سے لے کر ڈان لیکس تک اس کرپٹ لیڈرشپ کی فوج مخالفت کی ایک تاریخ ہے،اس تناظر میں آئی ایس پی آر کا بیان غیرضروری تھا۔ سابق وزیر نے کہاکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ بیان تشویش کا باعث ہے کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کے بیان کی وضاحت کے باوجود اسے غلط سمجھا گیا،یہ ایسے وقت میں ہوا جب پی ڈی ایم جان بوجھ کر عمران خان کے بیان کو توڑ مروڑ کر انہیں نشانہ بنا رہی ہے۔شیریں مزاری نے کہاکہ فیصل آباد میں عمران خان نے کسی موقع پر بھی فوج اور فوجی قیادت پر تنقید نہیں کی۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ کرپٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ پاک افواج پر سیاست کھیلتی رہی،میموگیٹ سے لے کر ڈان لیکس تک کرپٹ لیڈرشپ کی فوج مخالفت کی ایک تاریخ ہے۔