خسارے میں جانے والی پی آئی اے نے پائلٹس کے فلائنگ الائونس میں اضافہ کردیا

26  جون‬‮  2023

کراچی(این این آئی)خسارے میں جانے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے)کی انتظامیہ نے پائلٹس کے فلائنگ الائونس میں اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق جتنی دیر طیارہ اڑا گے اتنا زیادہ الائونس ملے گا، انتظامیہ نے پی آئی اے کے پائلٹس کے فلائنگ الانس میں 35 فیصد تک اضافہ کردیا۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کیمطابق فلائنگ الائونس کے حصول کے لیے کم از کم 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور 10 سال کی سروس پر پائلٹس کے فلائنگ الائونس میں 35 فیصد اضافہ ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 20 سال سروس والے پی آئی اے کے پائلٹس کے فلائنگ الائونس میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا،

30 سال تک پی آئی اے میں سروس کرنے والے پائلٹس کے فلائنگ الائونس میں 25 فیصد جبکہ 30 سال سے زیادہ سروس دینے والے پائلٹس کے فلائنگ الائونس میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انتظامیہ کی سفارش پر فلائنگ الائونس میں اضافیکی منظوری دی جس کے تحت پائلٹس کے فلائنگ الائونس میں اضافہ یکم جون سے نافذالعمل ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈیوٹی سے منع کرنے، بغیر وجہ چھٹی پر فلائنگ الائونس نہیں ملے گی، 60 گھنٹے فلائنگ پر پی آئی اے کے پائلٹس کو 150 فیصد فی گھنٹے کے حساب سے الائونس ملے گا۔

70 گھنٹے فلائنگ کرنے والے پائلٹس کو فی گھنٹہ 200 فیصد کے حساب سے الائونس ملے گا،71 گھنٹے یا اس سے زائد طیارہ اڑانے پر 250 فیصد فی گھنٹہ فلائنگ الائونس دیا جائے گا۔اس کے علاوہ پائلٹس کے لیے ڈومیسٹک پروازوں پر فلائنگ الائونس 500 روپے فی گھنٹہ اضافے سے 750 روپے کر دیا گیا، عالمی فلائٹس پرپائلٹس کو فی گھنٹہ الائونس 5 ڈالر اضافہ کر کے 10 ڈالر فی گھنٹہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔پی آئی اے نے واضح کیا کہ فلائنگ الائونس ریٹائرڈ یا برطرف کیے گئے پائلٹس کو نہیں ملے گا، فلائنگ الائونس میں اضافے کے بعد پائلٹس کی مجموعی تنخواہوں میں بڑا اضافہ ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…