منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ٹورنٹو میں میئر کے انتخاب کیلئے کتا بھی بطور امیدوار الیکشن لڑے گا

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں ہونے والے میئر کے انتخاب میں 101 امیدواروں کے ساتھ ساتھ ایک کتا بھی امیدواروں میں شامل ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو میں آج میئر کا انتخاب ہونے جارہا ہے۔ میئر کا انتخاب لڑنے کیلئے 102 امیدوار میدان میں اتریں گے اور ٹورنٹو کے میئر بننے کی جنگ لڑیں گے۔

اس انتخاب کی خاص بات یہ ہے کہ مولی نام کا کتا بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل ہے۔وولف، ہسکی کینان نسل کا یہ امیدوار کتا اپنے مالک ٹوبی ہیپس کے ہمراہ انتخاب لڑے گا۔ مالک ٹوبی پیپس اور انکے کتے نے ٹورنٹو کی سڑکوں پر سردیوں میں نمک کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کو روکنے جیسے وعدے کر رکھے ہیں۔کتے کے مالک نے اس حوالے سے وعدہ کر رکھا ہے کہ میئر کا انتخاب جیتنے کی صورت میں وہ اپنے کتے کو شہر کا اعزازی میئر بنائیں گے۔ ان کے مطابق ایک جانور کی موجود ہونے کی وجہ سے شہر کی انتظامیہ زیادہ بہتر فیصلے کرے گی۔ٹوبی ہیپس نے مزید کہا کہ یہ انتخاب ان کیلئے ایک ایسا موقع ہے جسے وہ ضائع نہیں کرسکتے۔خیال رہے کہ ٹورنٹو کی تاریخ میں یہ پہلا ضمنی انتخاب ہونے جارہا ہے۔ میئر ٹورنٹو جان ٹوری کے مستعفی ہونے کے 8 سال بعد میئر ٹورنٹو کے انتخاب کا میدان سجے گا۔ جان ٹوری کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ انکے غیر ازدواجی تعلقات منظر عام پر آنا تھے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…