ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایک ماہ 10دن بعد بوڑھے ماں باپ کو جواں سالہ بیٹا مل گیا

datetime 22  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہائوس حملہ کیس میں لڑکے کی بازیابی کی بنا پر کیس نمٹا دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہائوس توڑ پھوڑ حملہ کیس میں ملوث پی ٹی آئی کارکن کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس امجد رفیق نے بوڑھے والدین کی اپنے جواں سالہ بیٹے کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار روبینہ خوشنود نے اپنے بیٹے منیب کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی، ماں اور والد اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ گلفام مسلم رانا نے دلائل پیش کیے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 9مئی کے واقعے کے بعد 16مئی کو میرے بیٹے کو بغیر کسی الزام کے اٹھا لیا گیا، میرے بیٹے کو رات ڈیڑھ بجے 28سے 30افراد اٹھا کر لے گئے، بیٹے کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے، میرا بیٹا آئی ٹی انجینئر ہے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار کے بیٹے کو بازیاب کروانے کا حکم دے۔دوران سماعت ایک ماہ 10دن بعد بوڑھے ماں باپ کو ان کا جواں سالہ بیٹا مل گیا۔ پولیس نے بچے کوعدالتی حکم پر بازیاب کروا کر ہائیکورٹ میں پیش کیا۔عدالت نے ایس پی سکیورٹی کو ہر حال میں بچے کو بازیاب کروانے کا حکم دے رکھا تھا۔عدالت میں ایس پی سکیورٹی اور سی سی پی او لاہور پیش نہ ہوئے۔بازیاب ہونے والے لڑکے نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دوست کے گھر تھا، مجھ پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔عدالت نے لڑکے کی بازیابی کی بنا پر کیس نمٹا دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…