ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

یورپ کا سفر مزید آسان ہو گیا

datetime 15  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)یورپی یونین میں شینگن ویزہ پر داخلہ اب مزید آسان ہوگیا ہے کیونکہ شینگن ویزا حاصل کرنے کے لیے کاغذی کارروائی یا ڈاک ٹکٹ اور اسٹیکرز کی ضرورت نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک اور یورپی قانون سازوں نے شینگن ویزا کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے پر اتفاق کیا تاکہ پاسپورٹ پر اسٹیکرز کی ضرورت کے بغیر اسے زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹیلائز کیا جا سکے۔

نیا قانون ایک بار باضابطہ طور پر منظور ہونے اور لاگو ہونے کے بعد ایسے مسافروں کو سہولت دیگا جنہیں یورپی یونین میں داخلے کے لیے ویزا کی ضرورت ہے۔ وہ قونصل خانے یا ویزا سروسز کے دفاتر میں آنے کے بجائے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔یورپی رکن پارلیمنٹ ماتیز نیمک جو ویزوں کے لیے ڈیجیٹل نظام کو اپنانے کے سب سے نمایاں حامیوں میں سے ایک ہیں نے تصدیق کی کہ درخواست دہندگان اس عمل کو آسان، سستا اور تیز تر پائیں گے۔سویڈن کی امیگریشن وزیر ماریا مالمر سٹینرگارڈ نے کہا کہ اس تبدیلی سے شینگن علاقے کی سکیورٹی میں اضافہ ہوگا ہے۔ مثال کے طور پر دھوکہ دہی اور ویزا اسٹیکرز کی چوری کے خطرات کو کم کر کے علاقے کو مزید پرامن بنایا جا سکتا ہے۔شینگن علاقے میں قبرص، آئرلینڈ، بلغاریہ اور رومانیہ کے علاوہ یورپی یونین کے تمام 27 رکن ممالک شامل ہیں۔یورپی یونین بلاک سے باہر 60 سے زائد ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا کے داخلے کی اجازت دیتی ہے۔

فی الحال جن مسافروں کو ویزا کی ضرورت ہے، ان کے پاسپورٹ پر شینگن اسٹیکر ہونا ضروری ہے۔تاہم مسافروں کے داخلے اور اخراج کی نگرانی کے لیے یورپی یونین کے ڈیٹا بیس کے قیام، قیام کی مدت کی درستی کے ساتھ سرحدوں پر حفاظتی جانچ پڑتال کا یورپی ویزا نظام مسلسل ڈیجیٹائزیشن کی طرف بڑھ رہا ہے۔کچھ ممالک جن میں آسٹریلیا، بھی شامل ہے ایسا ہی نظام اپناتے ہیں جہاں آن لائن ویزا مسافر کے پاسپورٹ سے بغیر اسٹیکر کے منسلک ہوتا ہے۔ان سسٹمز کا استعمال کرتے ہوئے درخواست دہندگان مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور فیس ادا کر سکتے ہیں۔تاہم یورپی یونین کے نئے نظام کے تحت درخواست دہندگان کو پہلی بار شینگن ویزا حاصل کرنے کی ضرورت ہے یا جن کے پاس نیا پاسپورٹ ہے یا جنہوں نے اپنا بائیو میٹرک ڈیٹا تبدیل کیا ہے تاکہ وہ قونصل خانے یا ویزا دفاتر میں ذاتی طور پر حاضر ہوں اور اس حوالے سے کوائف مکمل کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…