تھرپارکر (این این آئی)تھرپارکر میں تیز طوفانی ہوائوںمیں لوہی دروازہ گرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ہوا کے ساتھ ہلکی بارش کے باعث تیز ہوا لگنے کی وجہ سے گائوں ولی جو تڑ میں لوہی دروازہ گر گیاجس سے دروازے کے نیچے آ کر 8 سالہ معصوم بچہ خان محمد ولد قسم سموں جاں بحق ہو گیا ۔ورثا نے بچے کو نکال کر ہسپتال پہنچایا تو ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔