پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف سرکاری محکموں میں ایبلیٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف سرکاری محکموں میںفی میل سبجیکٹ سپیشلسٹ،لیکچرار شماریات، مرد لیکچرار شماریات، لیکچرار پولیٹیکل سائنس مردوخاتون
لیکچرار ہیلتھ و فزیکل ایجوکیشن مرد و خاتون اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیٹیگیشن، اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیگل،لا آفیسر،ریسرچ آفیسر، اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر ،ڈسٹرکٹ زکو آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، مرد و خاتون لیکچرار اردو، فی میل سبجیکٹ سپیشلسٹ، لیکچرار اکنامکس، مرد لکچرار اکنامکس مرد و خاتون لیکچرار کمپیوٹر سائنس، خاتون سبجیکٹ سپیشلسٹ انگلش لیکچرار اور اسسٹنٹ انجینئر/ایس ڈی او سول کے عہدوں کے لئے ایبلیٹی ٹیسٹ کا شیڈول جاری کیا ہا ، ایبلیٹی ٹیسٹ 20جون تا دسمبر تا 24 جون 2023تک منعقد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں امتحانی مراکز اور رول نمبر سلپس کی تفصیلات www.kppsc.gov.pk پر اپلوڈ کر دی گئی ہیں، ٹیسٹ کے حوالے سے کسی امیدوار کو علیحدہ طور پر رول نمبر سلپ نہیں بھیجا جائے گا،امیدواران ایبلیٹی ٹیسٹ کے حوالے سے مزید معلومات کیلئے کمیشن کے ٹیلیفون نمبرات0919214131-9212897-9213750-9213563 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔