ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

ملک میں الیکشن کب کرائیں گے ، وفاقی حکومت نے اعلان کر دیا

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، آئینی مدت کے بعد ہی الیکشن کمیشن کی تاریخ کے بعد الیکشن کرائیں گے،آر ٹی ایس یا مینڈیٹ کو قتل کر کے مصنوعی چیز آئے گی وہ ریت کی طرح بکھر جائے گی،آئی ایم ایف کے جو پروگرام تعطل کا شکار تھے ان پر مذاکرات جاری ہیں،

اعمال ٹھیک ہوں تو کوئی بھی کسی کو سیاست سے مائنس نہیں کرسکتا،ٹیریان کے ابو کو اپنے چار سالوں کے گناہوں کا جواب دینا ہوگا،اگر مسلم لیگ (ن)سیاسی انتقام لینا چاہتی تو نیب قوانین میں تبدیلی نہ کرتی،مسلم لیگ (ن)محمد نواز شریف کی قیادت میں الیکشن کی تیاری کر رہی ہے ،مسلم لیگ (ن)الیکشن کیلئے تیار ہے اور میدان میں آ چکی ہے، قائد مسلم لیگ (ن)میاں محمد نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان میں ہوں گے،سیلاب کے باوجود تمام انتظامات کئے اور تاریخی بمپر کراپ حاصل کی گئی،پیمرا میں پہلی بار حکومتی بزنس کو صحافیوں کی تنخواہوں سے منسلک کر دیا ہے،میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس کارڈ دیں گے اور دو ہفتے میں میکنزم بنا کر اس کو یقینی بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور پریس کلب کے پروگرام ’’ میٹ دی پریس ‘‘میں اظہار خیال اور نجی ٹی وی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سہیل علی خان اور دیگر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ دور میں صحافت پر پابندی و قدغن لگا دی گئی تھی اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا لیکن ہم تب بھی آپ کے ساتھ تھے، صحافیوں کا سیفٹی بل جو وزارت ہیومن رائٹس کو بھجواد یا گیا ہے جس کی بنیاد نواز شریف کے دور اقتدارمیں رکھی گئی تھی اب وہاں ہی لائف انشورنس، دہشت گردی یا حادثاتی معاملات کو شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی صحافیوں کی طرف سے ہسپتالوں اور دوائیوں کے لیے درخواستیں آتی تھیں

تو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ جب بھی انہیں خدمت کا موقع ملا تو اس مسئلے کو حل کریں گے،اب ہم میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس کارڈ دے رہے ہیں جس میں نہ صرف رپورٹرز بلکہ کیمرہ مین بھی فائدہ حاصل کر سکیں گے،جس پر دو ہفتے کے اندر اندر میکنزم بنا کر اسے یقینی بنایا جائے گا۔مریم اور نگز یب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پیمرا میں پہلی بار حکومتی بزنس کو صحافیوں کی تنخواہوں سے منسلک کر دیا ہے جبکہ آئی ٹی این ای نے دس کروڑ روپے کی ریکوری کر کے جن صحافیوں کی تنخواہیں نہیں دی جار ہی تھیں انہیں تنخواہیں ادا کی ہیں جو ایک تاریخی کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمیں بولنے نہیں دیا جارہا تھا، پارلیمنٹ میں میڈیا کے نمائندوں کو اجازت نہ تھی تو اس وقت نیشنل پریس کلب ہماری آواز بنا اور یہی وجہ ہے کہ لاہور پریس کلب ہو یا اسلام آباد اس کے دروازے ہمارے لئے کھلے رہتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی این ای اور پیمرا میں سرکلر دے دیا گیا ہے کہ میڈیا ورکرز کی تنخواہیں 32000 ہزار سے کم نہ ہوں جو کہ آپ کا حق ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں آئی ٹی کے لیے بہت کام کیا گیا ہے اور پریس کلب کے لیے آئی ٹی کے آلات اسلام آباد آ چکے ہیں جس سے ڈیجیٹل کلب وجود میں آئے گا اور اس سے مثبت رپورٹیں ہوں گی،مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9 مئی کو ملک میں نفرت اور انتشار دیکھا گیا جسے عوام نے بری طرح مسترد کر دیا اور اب ہم مثبت کی طرف جار رہے ہیں ،

انہوں نے کہا کہ موجود اتحادی حکومت نے معیشت کی سمت ٹھیک کر کے مہنگائی پر کنٹرول کرنا شروع کر دیا ہے اور مہنگے ترین پاکستان کو اب سستا ترین پاکستان بنا کر دکھایا ہے،موجود بجٹ جو پیش کیا گیا جس میں آئی ایم ایف جو پروگرام معطل تھے ان پر مذاکرات کیے جار ہے ہیں ،وفاقی وزیر نے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں تاریخی اقدامات کی بدولت سیلاب کے باوجود بمپر کراپ حاصل کی گئیں انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان سائیکلون جو آرہا ہے

اللہ ہم پر رحم کرے اس پر منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ اگر قدرتی آفت آتی ہے تو جانیں بچائی جا سکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ موجود بجٹ میں نوجوانوں کے لیے بہت مراعات رکھی ہیں تاکہ نئی نسل اس سے فائدہ اٹھا سکے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ پٹرول اور گندم کی قیمتیں کم کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس کا فائدہ عوام کو مل سکے ،

موجود بجٹ معیشت اور روزگار کے ویژن کو مد نظر رکھ کر دیا گیا ہے جس میں زراعت اور ٹیوب ویل کے لیے نہ صرف پیسے ترسیل کیے گئے ہیں بلکہ اس پر خرچ بھی ہوں گے،وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابات آئنی مدت کے بعد ہی الیکشن کیمشن کی تاریخ کے بعد ہوں گے اور مسلم لیگ ن نے اپنی الیکشن مہم شروع کر دی ہے ،شجاع آباد ،وہاڑی لاہور میں مریم نواز نے جلسے کر رہی ہے ،

اب عوام نفرت اور انتشار سے تھک چکی ہے،اب لوگ ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے چنیں گے ،آر ٹی ایس یا مینڈیٹ کو قتل کر کے جو چیز آئے گی وہ ریت کی طرح بکھر جائے گی،2018 میں سازش کے ذریعے نا اہل چور اور کرپٹ وزیر اعظم کر مسلط کیا گیا جس نے اگلے ماہ ہی اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کر دیا اور انتقام لینا شروع کر دیا لیکن مسلم لیگ ن سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی اگر سیاسی انتقام لینا ہوتا تو نیب قوانین میں تبدیلی نہ کرتی

انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعہ میں جو کچھ بھی ہوا اس پر عمران خان کو گڈ سی یو کہا گیا ٹیریان کے والد کو کہوں گی اگر اپنے اعمال ٹھیک ہوں تو کوئی کسی کو مائنس نہیں کرسکتا،جس کی زندہ مثال نواز شریف ہے جسے مائنس کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ آج تک مائنس نہیں ہوئے کیونکہ ان کی جڑیں عوامیں مضبوط تھیں،انہوں نے کہا کہ ادھار کی پارٹی ایسے ہی بکھرتی ہے

جیسے پی ٹی آئی بکھری یہ لوگ ادھا گھنٹہ جیل میں نہیں رہ سکے کیونکہ گیدڑ لیڈروں کو عوام کی مائنس کر دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں بڑ جماعت ہے جو الیکشن کی تیاری کر رہی ہے اور الیکشن کا مینڈیٹ لے کر جائے گی،اس وقت پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ ٹیریان کے ابو کو اپنے چار سال اور 9ماہ کا جواب دینا ہوگا کیونکہ کسی کو بھی قانون سے استشنی حاصل نہیں ہے

جن لوگوں نے 9مئی کے سانحہ میں شر انگیزی کی جو اس کا ماسٹر مائینڈ تھا اور جو لوگ اس میں ملوث ہیں سب کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی،انہوں نے کہا کہ لاہور پریس کلب کو سولر پر چلانے کے لیے وفاق سے بات کریں گی۔

نجی ٹی وی کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی آئینی مدت اگست میں ختم ہو جائے گی، نگران حکومت آ کر الیکشن کرائے گی۔مسلم لیگ (ن)الیکشن کیلئے تیار ہے اور میدان میں آ چکی ہے، قائد مسلم لیگ (ن)میاں محمد نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان میں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں کسی ممکنہ اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا، موجودہ حکومت نے مشکل حالات میں ایک اچھا اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے، مسلم لیگ (ن)کو جب بھی حکومت کا موقع ملا ہم نے ملک میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…