بدھ‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2025 

سندھ میں امن عام کیلئے 160 ارب، پولیس کو فوجی ہتھیار ملیں گے

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے امن و امان کی بہتری کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں160ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کردی، گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پڑھنے والے کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ سندھ پولیس کو جدید آلات اور جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا۔بجٹ دستاویزات کے مطابق سندھ میں امن و امان کی بہتری کے لیے نئے مال سال میں 160 ارب 84 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ بجٹ یہ رقم 152 ارب روپے تھی، فساد پر قابو پانے اور مشتعل ہجوم سے نمٹنے کے لیے کرائوڈ مینجمنٹ یونٹ کے لیے بھی رقوم مختص کی گئی ہیں۔

امن و امان کے شعبے میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 148 ارب روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات کی مد میں 12.8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویزکے مطابق بجٹ میں پولیس کے لیے ملٹری گریڈ ہتھیار خریدنے کے لیے رقم کی منظوری دے دی گئی، 2 ارب 79 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔سندھ پولیس کی گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب 56 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ اسپشل برانچ کے لیے ساڑھے 800 ملین اور انسداد دہشت گردی کے لیے 868 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پڑھنے کی صلاحیت رکھنے والے جدید کیمروں کی خریداری کے لیے 1.567 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

جرائم اور دہشت گردی کے واقعات کی سائنسی تفتیش کے لیے سندھ فارنزک لیبارٹری کو فعال بنانے کے لیے بجٹ میں 13 کروڑ 45 لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریپڈ رسپانس فورس کے کردار کو مزید مستحکم کرتے ہوئے 3446 اہل کاروں پر مشتمل کراڈ منجمنٹ یونٹ تشکیل دیا جائے گا یہ یونٹ دنگا فساد، مشتعل ہجوم کو قابو کرے گا جس کے لیے بجٹ میں 8 کروڑ 14لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔جیلوں کی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے پریزن پالیسی مینجمنٹ بورڈ کے لیے بجٹ میں ایک کروڑ 55 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں،

جیل خانہ جات کی تکنیکی صلاحیتوں میں بہتری لانے کے لیے 46 کروڑ 34 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔میرپورخاص میں ایپکس کورٹ کے قیام کے لیے 9 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، ہائیکورٹ سرکٹ کورٹ میرپورخاص حال ہی میں قائم کی گئی ہے۔ انصاف کے حصول میں آسانی کے لیے سجاول ڈسٹرکٹ میں نئے سیشن کورٹ، سول کورٹ اور فیملی کورٹ کے قیام کے لیے 7 کروڑ 17 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔کراچی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کیماڑی، کورنگی اور سانگھڑ میں نئے ریجنل دفاتر کے قیام کے لیے 8 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…